• کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے
  • واشنگٹن میں نیچرل ہسٹری کے قومی عجائب گھر کی سیڑھیوں پر لوگ سانتا کلاز کا روپ دھارے ہوئے۔
  • کرسمس کے موقع پر امریکہ کے صدر براک اوباما،خاتون اول مشل اوباما اور ان کی بیٹیاں واشنگٹن میں بچوں کے ایک میڈیکل سینیٹر میں مریض بچوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
  • سینتا کلاز کا روپ دھارے ایک شخص جیل میں قیدیوں کے لیے کرسمس کی تقریب میں شریک
  • ویانا کے بازار میں روشنی کا منظر
  • پولینڈ میں برقی قمقموں سے جگمگاتا ایک دلکش منظر
  • کرسمس کی تیاریوں ہی کے سلسلے میں بعض روایت پر عمل درآمد کے لیے تیاری کرتے ہوئے ایک شخص
  • فلپائن میں سمندری طوفان سے متاثرہ شخص ملک میں کرسمس سے قبل ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے
  • موناکو کے پرنس اور اُن کی اہلیہ کی ایک تقریب میں شریک
  • فرانس میں کرسمس کی مناسبت سے روایتی تقریب
  • روس میں ’بیسٹ فادر فارسٹ‘ کے نام سے ایک تقریب میں شریک افراد مخصوص لباس پہنے ہوئے۔
  • ویٹینکن اسکوائر میں کرسمس ٹری
  • پاکستان کے شہر پشاور میں کرسمس کے مواقع پر دوکان کا ایک منظر
  •  چین میں ایک دکاندار نے کرسمس کی مصنوعات کی سجاوٹ کر رکھی ہے۔
     
  • ہنگری کے معروف اسکوائر میں کرسمس کی مناسبت سے اشیاء کی فروخت

دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں عروج پر

Published December 21, 2013

کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔ خاص طور پر یورپ، امریکہ اور روسی ریاستوں میں تو دسمبر کے مہینے کے آغاز ہی سے کرسمس کی تیاریاں شروع ہو جاتی ہیں لیکن جوں جوں دن گزرتے ہیں شہر برقی قمقموں سے جگمگا اٹھتے ہیں۔ گھروں میں مصنوعی کرسمس ٹری کو آرائشی چیزوں سے سجایا جاتا ہے، بازاروں اور شاپنگ سینٹر میں خریداری کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔