• دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مسیحی برادری آج روایتی جوش و جذبے سے کرسمس منا رہی ہے۔
  • اس موقع پرگرجا گھروں کو رنگ برنگےقمقموں کی مدد سے چراغاں کیا گیا۔
  • کرسمس کے دن پوپ فرانسسز اپنا خطاب سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی سے کیا۔
  • کرسمس کے تہوار کی مناسبت سے خصوصی دعائیہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔
  • افغانستان میں تعینات اتحادی فوجیوں نے بھی دعائیہ تقریب منعقد کر کے کرسمس منائی۔
  • کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔
  •  اس موقع پر ویٹیکن سٹی میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
  • چین میں سب سے بڑی دعائیہ تقریب دارالحکومت بیجنگ میں منعقد کی گئی جس میں ملک بھر سےلوگوں نے شرکت کی۔
  • عراق کے گرجا گھر میں بھی دعائیہ تقریب منقعد ہوئی۔
  • بھارت کے شہر چندی گڑھ میں کرسمس کے موقع پر 201 فٹ لمبا کیک کاٹا گیا۔
  • پوپ فرانسسز نے منگل کو ایک پیغام میں دنیا کے ایک ارب 20 کروڑ کیتھولک عقیدے کے ماننے والوں پر زور دیا ہے کہ کرسمس کی خوشیاں منائیں، کیونکہ ’یسوح مسیح اُس روشنی کی مانند ہیں جو اندھیروں کو روشنی میں بدل دیتی ہے‘ اور امن کی نوید دیتی ہے۔
  • ایک شخص گرجا گھر میں عبادت کر رہا ہے۔
  • پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔

دنیا بھر میں کرسمس کی تقریبات

Published December 25, 2013

کرسمس کا تہوار ہر سال 25 دسمبر کو دنیا بھر کے مسیحی افراد کے لیے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے۔ پوپ فرانسسز نے بطور پوپ اپنے پہلے خطاب میں دنیا بھر میں امن کے قیام کا پیغام دیا۔ پاکستان میں بھی بدھ کی صبح ہی سے گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب کا آغاز ہو جس میں خاص طور پر پشاور کے ایک چرچ پر ستمبر میں ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے 80 سے زائد افراد کو خاص طور پر یاد کیا۔ دنیا بھر میں کرسمس کی مناسب سے خصوصی تقاریب کے انعقاد کے علاوہ روشنی کے دیے بھی جلائے گئے۔