• جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 53 واں مس انٹرنیشنل بیوٹی کا مقابلہ منعقد ہوا۔
  •  مس انٹرنیشنل بیوٹی کا اعزاز فلپائن کی بیا روز سانتیاگو نے حاصل کیا۔
  • دنیا کے 67 ممالک سے حسیناؤں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔
  • مس انٹرنیشنل بیوٹی کا مقابلہ جیتنے کے بعد  فلپائن کی بیا روز سانتیاگو کا تاج پہنے ہوئے ایک انداز۔
  •  نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی حسینہ نتھالی دوسرے نمبر پر رہیں۔
  • دنیا بھر میں منعقد ہونے والے حسن کے مقابلوں میں چار مقابلے بہت شہرت یافتہ ہیں جن میں مس ورلڈ، مس یونیورس، مس انٹرنیشنل بیوٹی اور مس اَرتھ شامل ہیں۔
  • مس انٹرنیشنل بیوٹی‘‘کی شروعات 1960ء میں ہوئیں اور اس کا مرکزی دفتر جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہے۔
  • حسن کے یہ مقابلے پوری دنیا سے منتخب کی گئی ماڈلز کے درمیان ہوتے ہیں اور یہ ماڈلز اپنے ملک یا خطے میں اسی نوعیت کے علاقائی مقابلوں میں فتح حاصل کرتی ہوئی یہاں تک پہنچتی ہیں۔
  • دنیا بھر کی ثقافتی سرگرمیوں میں یہ حُسن کے مختلف مقابلے انتہائی اہمیت اور شہرت کے حامل ہیں۔
  • مس انٹرنیشنل بیوٹی کا مقابلہ جیتنے کے بعد  فلپائن کی بیا روز سانتیاگو کا ماڈلز کے ساتھ ایک خوبصورت انداز۔

مقابلہ مس انٹرنیشنل بیوٹی

Published December 18, 2013

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 53 واں مس انٹرنیشنل بیوٹی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں اس مرتبہ یہ اعزاز فلپائن کی بیا روز سانتیاگو نے حاصل کیا۔ دنیا کے 67 ممالک سے حسیناؤں نے اس مقابلے میں شرکت کی۔ دنیا بھر میں منعقد ہونے والے حسن کے مقابلوں میں چار مقابلے بہت شہرت یافتہ ہیں جن میں مس ورلڈ، مس یونیورس، مس انٹرنیشنل بیوٹی اور مس اَرتھ شامل ہیں۔