• امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے تمام شہریوں کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقے بور سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
  • امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی شہری اور اس کے دیگر "اتحادی ملکوں" کے لوگ بور سے اقوام متحدہ اور امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دارالحکومت جوبا پہنچ گئے ہیں۔
  • گزشتہ ہفتہ کو لوگوں کے انخلا کے لیے بھیجے گئے ایک امریکی طیارے پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے چار امریکی اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔
  •  جنوبی سوڈان کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا ہے تیل کی دولت سے مالا مال ریاست کے مرکزی شہر بنتیو پر حکومت کا کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔
  • جنوبی سوڈان کی تنصیبات سے روزانہ دو لاکھ 45 ہزار بیرل تیل نکالا جاتا ہے جو ملک کی اہم درآمدات کے علاوہ خوراک اور حکومت کی محصولات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
  • اقوام متحدہ کے مطابق سینکڑوں لوگ اب تک کی لڑائی میں ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوبی سوڈان کی دس میں سے پانچ ریاستوں سے لگ بھگ  62,000افراد اپنے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔
  • اب تک یہاں ہونے والے جھڑپوں میں پانچ سو افراد ہلاک اور سات سو کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں یہاں خانہ جنگی کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
  • لڑائی کی وجہ سے گھر چھوڑنے والوں میں سے لگ بھگ 42,000 ہزار اقوام متحدہ کی تنصیبات میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
  • اقوامِ متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے خوف اور ناامیدی کی فضا ہے۔
  • رواں ماہ کے اوائل میں یہاں لڑائی کا آغاز دارالحکومت جوبا میں دو فوجی دھڑوں میں جھڑپوں سے ہوا۔

جنوبی سوڈان میں لڑائی، غیر ملکی شہریوں کا انخلا

Published December 23, 2013

امریکہ نے کہا ہے کہ اس کے تمام شہریوں کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقے بور سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے کہا کہ امریکی شہری اور اس کے دیگر "اتحادی ملکوں" کے لوگ بور سے اقوام متحدہ اور امریکی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے دارالحکومت جوبا پہنچ گئے۔ اتوار کو صدر براک اوباما نے کانگریس کو بتایا کہ جنوبی سوڈان میں امریکی شہریوں کے تحفظ کے لیے وہ "شاید مزید کارروائی کریں۔"