Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ماحولیاتی تپش سے نمٹنے کے لیے دنیا کے پاس دس سال سے کم عرصہ ہے: اقوام متحدہ

November 27, 2007

ماحولیاتی تپش سے غریب ترین ملک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے پاس بڑے انسانی اور اقتصادی بحران اور ماحولیاتی سانحے سے بچنے کے لیے اب صرف ایک عشرے سے بھی کم عرصہ باقی رہ گیا ہے۔

ایک نئی انسانی ترقیاتی دستاویز میں اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تپش سے دنیا کے غریب ترین ملک سب سے پہلے اور سب سے زیادہ متاثر ہوں گے اگر چہ ان کا عالمی درجہٴ حرارت کے اضافےمیں سب سے کم حصہ ہے۔

منگل کے روز جاری ہونے والی یہ رپورٹ اس سے ایک ہفتہ قبل سامنے آئی ہے جب دنیا بھر سے ماحولیات سے متعلق وزرا ایک نئے ماحولیاتی معاہدے پر گفتگو وشنید کے لیے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں مذاکرات کریں گے۔ وزرا 2012 تک جب ماحولیاتی تبدیلی کے کیوٹو پروٹوکول کی مدت ختم ہو جانے کے بعد گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں مزید کمی کی کوشش کررہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں ہنگامی حالت انسانی یک جہتی اور عالمی تپش کو درست کرنے کے لیے اجتماعی دلچسپی کے احساس کافقدان ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں