Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے ہدف مقرر نہ کیا جائے: امریکہ

December 10, 2007

Ministers, senior officials attend Informal Trade Ministers Dialogue on Climate Change Issues in Jimbaran, Bali, 8 Dec 2007

بالی میں بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس

اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام انڈونیشیا میں جاری ماحول کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس میں گیسوں کے اخراج میں کمی کے بارے میں ایک متفقہ مسودہ تیار کیا جارہا ہے، جبکہ امریکی وفد کی کوشش ہے کہ اس میں کوئی حتمی ہدف نہ دیا جائے۔

 

امریکہ کے وفد کے سینئر مذاکرات کار ہارلین واٹسن نے آج پیر کے بتایا کہ امریکہ معاہدے میں کسی بھی قسم کی تعداد کے تعین کی مخالفت کرے گا۔ واٹسن کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کیوتو معاہدے کے متبادل معاہدے کے لیے اگلے دو سال جاری رہنے والے مذاکرات کے عمل کے نتائج کو قبل از وقت جانچنے کے مترادف ہوگا۔

 

کانفرنس میں شامل 190 سے زیادہ ملکوں کے نمائندے ایک ایسے مسؤدے پر پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں جس کی پابندی لازم نہ ہو اور اس میں صنعتی ملکوں سے کہا جائے کہ وہ 2020ء تک گیسوں کی اخراج میں 25 سے40 فی صد تک کمی کریں۔

 

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے ترقی پزیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ گیسوں کے اخراج کے سلسلے میں مزید ذمّے داریاں قبول کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج پیر کے دن بنکاک میں اقوامِ متحدہ کے حکام سے کیا۔ بان گی مون کانفرنس میں شرکت کے لیے بالی جارہے ہیں۔

 

آج کے اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سینیٹر جان کیری نے کہا ہے کہ  ممکن ہے کہ امریکہ میں دسمبر 2008ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد امریکی مؤقف میں کچھ تبدیلی آئے۔ تاہم نئے معاہدے میں چین اور بھارت جیسے ترقی پزیر ملکوں کے گیس کے اخراج  کے معاملے کو درست کرنا ہوگا۔

توقع ہے کہ جمعے کے روز ایک ایسے معاہدے پر دستخط کر دیے جائیں گے، جس میں آئندہ دو برسوں پر محیط مذاکرات کے لیے لائحہٴ عمل کا تعین کیا جائےگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available