Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی کانفرنس میں مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل  

December 11, 2007

A schoolboy rides his bicycle past a billboard of for UN climate change conference in Nusa Dua, Bali, Indonesia, 28 Nov. 2007
اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام انڈونیشیا میں جاری ماحولیات سے متعلق کانفرنس میں گفت و شنید اس بات پر مرکوز ہے کہ آیا گرین ہاؤ س گیسوں کے اخراج کو ماحول سے متعلق نئے معاہدے میں ہدف بنایا جائے یا نہیں ۔

اقوامِ متحدہ کے ماحولیات سے متعلق ادارے کے سر براہ یووو ڈی بوئر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ موجودہ مسؤدے کے متن میں گیسوں کے اخراج کے اہداف میں 25 سے 40 فیصد تک کمی شامل ہے لیکن اس کی پابندی لازمی نہیں ہے اور اس کا مقصد محض راہنمائی فراہم کرنا ہے ۔

امریکہ کے علاوہ جاپان اور کینیڈا دستاویز میں گیسوں کے اخراج کے اہداف کو مسترد کر تے ہیں۔

یورپی یونین اور بہت سے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اگر ترقی پذیر اقوام ماحول میں تبدیلی کے خلاف جدو جہد کی قیادت کرنا چاہتی ہیں تو گیسوں کے اخراج کے اہداف ضروری ہیں۔

لگ بھگ 190 ملکوں کے اعلیٰ عہدے دار مذاکرات کے کلیدی مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے بدھ کے روز اعلی ٰ سطحی اجلاس میں شرکت کر یں گے ۔

مندوبین کی کوشش ہے کہ جمعے کے روز سر براہی اجلاس کے اختتام تک کسی ایسے معاہدے پر دستخط ہو جائیں جس سے کیوٹو پروٹوکول کی جگہ لینے والے معاہدے پر اگلے دو سال کی گفت و شنید کے لیے لائحہ عمل طے ہوجائے۔

 1997ءکے کیوٹو پروٹوکول کو امریکہ نے مسترد کر دیا تھا۔ اس میں 36 صنعتی ملکوں سے یہ تقاضا کیا گیا تھا کہ وہ 2012ءتک گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 1990ءکی سطح سےپانچ فیصد تک کمی کریں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available