بالی ماحولیاتی کانفرنس میں سمجھوتا طے پانے کے قریب
December 14, 2007
الی میں دنیا بھر کے مظاہرین کانفرنس کے باہر احتجاج کر رہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے ماحولیات سے متعلق حکام نے کہا ہے کہ بالی میں ہونے والی بین الاقوامی ماحولیاتی کانفرنس میں معاہدہ طے پانے والا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی سربراہ یوو دا بوئر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران مندوبین اختلافات دور کرنے اور مشترکہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے سرگرمی سے کوششیں کر رہے ہیں۔
یورپی ممالک اور امریکہ کے درمیان اس مسئلے پر اختلافات رہے ہیں کہ مضر گیسوں کے اخراج میں کتنی تیزی سے کمی لائی جائے۔ یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کو 2020ء تک گیسوں کے اخراج میں 25 سے 40 فیصد کمی لانی چاہیئے، تاہم امریکی حکومت اس کی شدت سے مخالفت کرتی ہے۔
میزبان ملک انڈونیشیا پیش کش کی ہے کہ ایک کمیشن تشکیل دے گا جس میں اختلافات دور کیے جا سکیں۔