Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بالی کانفرنس میں’’بالی روٹ میپ‘‘پر اتفاق

December 15, 2007

ap_un_ban_climate_conference_bali_12dec07_eng_195

بالی میں ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس

بالی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کی کانفرنس کے مندوبین ہفتے کے روز2009 تک عالمی حدت پر ایک نیا معاہدہ تشکیل دینے کےلیے گفت وشنید کے ایک منصوبے پر متفق ہوگئے۔

بالی روڑ میپ نامی اس معاہدے میں کہاگیا ہے کہ اگلے سال سے گیسوں میں اخراج میں کمی کےمعاہدے پر سلسلے وار اجلاس منعقد کیے جائیں۔ 2012 تک اس نئے معاہدے کی تمام ملکوں سے توثیق کرنی ہوگی ۔ جبکہ عالمی حدت کا موجودہ کیوتو پروٹوکول 2012 میں ختم ہوجائے گا۔

بالی دستاویز میں عالمی ماحول کی تبدیلی سے ہنگامی طور پر نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

امریکی دباؤ کے باعث بالی معاہدے میں دولت مند ملکو ں کے لیے 2020تک گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کے مخصوص ہدف طے نہیں کیے گئے ہیں۔جبکہ یورپی یونین اور بیشتر شریک ملکوں نے ایسے کسی ہدف کی حمایت کی تھی۔

گرین پیس انٹرنیشنل سمیت کئی ماحولیاتی تنظیموں نے اس تجویز پر تنقید کی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک رضاکارانہ طور پر تخفیف کے پروگرام پر عمل کریں گے۔

ترقی پذیر ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں کمی کے لئے ایسے اقدامات کریں جن کی پیمائش ہوسکے، تصدیق کی جاسکے اور جنہیں بیان کیا جاسکے ۔

امریکی وفد نے کانفرنس کے اختتام پراس مطالبے پر اعتراض کیا جس میں امیر ملکوں سے یہ کہاگیا تھا کہ وہ غریب اور ترقی پذیر ملکوں کو صاف ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے مالی معاونت کریں۔ لیکن دوسرے مندوبین کی طرف سے زبردست احتجاج کے باعث امریکہ کے اعلیٰ مذاکرات کار پاؤلا ڈوبری نسکی نے اپنا بیان واپس لے لیا۔

منصوبے میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں کو اپنے جنگلات کی کٹائی روکنے یا اس میں کمی کے لیے ممکنہ مالی مدد فراہم کی جائے۔ تقریباً 20 فی صد کاربن ڈائی اکسائڈ کے اخراج کا ذمہ دار جنگلات کی کٹائی کو سمجھاجاتا ہے۔

بالی کے معاہدے کا اعلان ہفتے کے روز190 ملکوں کے مندوبین کے درمیان دوہفتوں تک جاری رہنےوالے بھرپور مذاکرت کے بعد کیا گیا ۔ان مذاکرات میں ایک روز کی توسیع کی گئی ۔یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون کی ذاتی درخواست کے بعد طے پایا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available