Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ، کئی اسٹیل پلانٹ اور ٹیکسٹائل ملیں بند


January 5, 2008

ملک بھر میں بجلی کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لیے نہ صرف طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے بلکہ کئی اسٹیل پلانٹ اور ٹیکسٹائل ملیں بند کردی گئی ہیں، جب کہ فلور ملیں لوڈ شیڈنگ کے سبب کم آٹا پیس رہی ہیں اور ملک میں آٹے کا بحران بھی شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسٹیل پلانٹوں کو بند کرکے بجلی کی بچت کرنے کے ساتھ ساتھ گیس کی عدم فراہمی سے بند ہونے والے پاور پلانٹوں کو ہنگامی بنیادوں پر تیل کی سپلائی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ساتھ، کاروباری مراکز کو بھی آٹھ جنوری سے 25جنوری تک شام ساڑھے چھ بجے سے ساڑھے آٹھ بجے تک بند رکھنے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ اِس وقت پورا ملک بجلی، گیس کے ساتھ ساتھ آٹے کی کمی پر بھی سراپا احتجاج ہے۔شہری علاقوں میں اگر صورتِ حال ابتر ہے تو دیہی علاقوں میں ابتر ترین ہے۔

اِس صورتِ حال میں بہتری کب تک متوقع ہے اِس حوالے کے جواب میں واپڈا کے ڈائریکٹر جنرل پاور طاہر بشارت چیمہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ دس دِن تک حالت بہت بہتر ہو جائے گی اور دسمبر 25والی پوزیشن پر واپس آجائیں گے، جب آدھے آدھے گھنٹےکی لوڈ منیجمنٹ کےدو دورانیے پر عمل کیا جا رہا تھا، جو کہ پھر بھی قابلِ قبول ہو گی۔

چیمہ صاحب کا کہنا تھا کہ تربیلا اور منگلا ڈیموں میں گذشتہ برس کی نسبت اِس سال علی الترتیب 21سے32فی صد پانی کم ہے جِس کی وجہ سے پانی سے محض 150میگاواٹ اوسطاً بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ اِس کے ساتھ ہی ساتھ، ملک میں کھپت بڑھنے سے گیس کی شدید قلت ہے اور گیس پر چلنے والے پاور پلانٹ کم ہی چل رہے ہیں جب کہ نجی پاور کمپنیوں کے بہت سے پلانٹ بوجہ مرمت بند پڑے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تین روز قبل جامشورو گرڈکی 500کے۔ وی کی دو لائنیں تخریب کاری کا شکار ہوگئی تھیں اور ملک میں شام پانچ بجے سے نو بجے کے اوقات میں 350میگاواٹ بجلی کی کمی ہوگئی ہے۔

صورتِ حال کتنی خراب ہے اِس سوال کے جواب میں لاہور کے صنعت اور تجارت کے ایوان کے صدر محمد علی میاں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ پنجاب میں 90فی صد فیکٹریاں بند پڑی ہیں اور کارکن بے روزگار ہو چکے ہیں، اور جِن تاجروں کے پاس برآمدی آرڈر تھے وہ وقت کی پابندی نہیں کر پائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقامی صنعتی پیداوار بند ہو چکی ہے جِس کا اثر مقامی مارکیٹ پر پڑے گا اور مندی کا رجحان شدید ہو جائے گا۔ اس کے ساتھ سوئی گیس بھی بند ہے جِس سے صورتِ حال مزید خراب ہوگئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی صنعت اِس بحران کے سبب برسوں میں حاصل کی گئی اپنی صنعتی ترقی کو کھو سکتی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکہ پاکستان میں تعلیم، جمہوریت  اور ترقیاتی منصوبوں  کے لیے مدد فراہم کرے گا: رچرڈ باؤچر  Video clip available
معاشی ترقی کے لیے پاکستان کو سفید انقلاب کی ضرورت ہے  Video clip available
جیمزبانڈ کے  تخلیق کار آئن فلیمنگ  کی چیزوں کی نمائش  Video clip available
زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار تک بڑھ سکتی ہے: چین
ایران کو جوہری ہتھیاروں کی اجازت دینا آئندہ نسلوں کے ساتھ دشمنی ہے: صدر بش
ایک غیر معروف تنظیم نے جے پور دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی
باجوڑ میزائل حملہ: ایجنسی بھر میں احتجاجی مظاہرے
افغانستان میں خودکش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک
ایران کے نجی دوروں سے اختلافات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے: رابرٹ گیٹس
جوہری تنازعے کے حل کے لیے ایران کی  نئی تجاویز
لبنان کے فرقہ وارانہ فسادات  کو روکنے کا معاہدہ طے پا گیا
افغانستان میں شہریوں کو ہلاکتوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت
اسرائیل کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ پر مظاہرے
سابق صدارتی امیدوار جان ایڈورڑ نے اوباما کی حمایت کا اعلان کردیا
سندھ میں چائلڈ لیبر کے تحفظ اور بہتری کے لیے پانچ سالہ منصوبے کا آغاز
حیدرآباددکن میں آغا خان اکیڈمی کا قیام
بغداد کے صدر سٹی میں جھڑپیں ایک بار پھر شروع
امریکی سفیر کی سیاسی مراعات ختم کی جائیں: زمبابوے میڈیا
آسام میں باغیوں نے 11 افراد کو ہلاک کردیا
جلاوطن صومالی حزب اختلاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرت مسترد کردیے
کساد بازاری کے منافع بخش کاروبار  Video clip available
پاکستان میں کال سینٹرز کا شعبہ 30 فی صد سالانہ ترقی کررہا ہے  Video clip available
ایک مزاحیہ شو میک ٹی ناٹ وار  Video clip available
پاکستان میں اس وقت دو متوازی حکومتیں چل رہی ہیں: تجزیہ کار  Video clip available
تیل کی قمیت میں اضافے کا توڑ۔ چھوٹی گاڑی  Video clip available