Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

غیر منصفانہ انتخابات پر امریکی کانگریس کا ردِّ عمل سخت ہوگا: امریکی سینیٹر


January 9, 2008

Senator Joseph Lieberman in Islamabad, 09 Jan 2008

سینیٹر جوزف لبرمین اسلام آباد میں

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی سینیٹ کے ایک اہم رکن جوزف لیبرمین نے آج بدھ کو اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف، فوج کے سربراہ جنرل اشفاق کیانی، حزبِ اختلاف کے سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری عہدہ داروں سے ملاقاتیں کیں۔

 

ان ملاقاتوں کے بعد سینیٹر لیبرمین نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام ملاقاتوں میں بات چیت کا مرکزی نکتہ عام انتخابات ہی تھا۔

 

سینیٹر لیبرمین نے کہا کہ صدر مشرف نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انتخابات  پروگرام کے مطابق 18 فروری کو ہوں گے۔ تاہم انہوں نے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کے لیڈروں سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اکثر نے عام انتخابات کے حوالے سے گہرے شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ حکومت نے انتخابات میں دھاندلی کی مکمل تیاری کر لی ہے۔

 

مسٹر لیبر مین نے کہا کہ غیر منصفانہ انتخابات سے پاکستان میں محاذ آرائی میں اضافہ ہوگا۔ جس سے ملک کی یک جہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ عدم استحکام کی صورت میں القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوگا۔

 

امریکی سینیٹر نے  متنبہ کیا کہ انتخابات کی ساکھ اگر مشکوک ہوئی تو عالمی برادری، خاص طور سے امریکی کانگریس میں اس کے خلاف شدید ردِّ عمل ہو سکتا ہے۔ جس کے نتیجے پاکستان کے خلاف سخت قراردادیں منظور کی جا سکتی ہیں۔

 

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر لیبر مین نے کہا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق امریکی کانگریس میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ لیکن اسلام آباد میں قیام کے دوران اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے سربراہ جنرل خالد قدوائی نے انہیں ان تمام اقدامات اور کئی تہوں پر مشتمل نظام سے آگاہ کیا، جو ان ہتھیاروں کی حفاظت کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

 

سینیٹر لیبر مین نے کہا کہ وہ ان اقدامات سے مطمئن ہیں اور یہی پیغام لے کر وہ واپس امریکہ جا رہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پارٹی اصرار پر حصّہ لے رہا ہوں: نواز شریف
چین میں زلزلے بعد منہدم عمارتوں کے ملبے سے ہزاروں لوگوں کو نکالنے کہ کوشیش جاری
راجستھان میں دھماکے:  60 افراد ہلاک
کیا ہلری کلٹن  صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے الگ ہوجائیں گی؟  Video clip available
زرداری اور نواز شریف موجودہ سیاسی بحران کا کوئی حل نکال لیں گے: ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ  Video clip available
ایک کلب جس کی ممبرشپ صرف ہنسنے والوں کو ملتی ہے  Video clip available
اسرائیلیوں کی اکثریت المرٹ کا  استعفی چاہتی ہے:اسرائیلی  رائے عامہ
باغیوں کے حملوں کے بعد خرطوم میں کرفیو نافذ
وزیر اعظم پوٹن نے نئی کابینہ کی فہرست صدر کو پیش کردی
برما کے طوفان زدگان کے لیے امریکی امداد
تہران میں ایران اور IAEA کے درمیان تین روزہ مذاکرات شروع ہوگئے
شمالی لبنان میں حکومت اور باغیوں کے درمیان مزید جھڑپیں
معاہدے میں فوجیوں کی واپسی شامل کرنا ہوگی۔ اولمرٹ
بغداد میں فائر بندی کے معاہدے کے باوجود جھڑپیں ، تین عسکریت پسند ہلاک
سربیا میں نئی حکومت کی تشکیل میں مشکلات کا سامنا
خسارہ ملک کی تاریخ کی بلند ترین 16ارب80کروڑ ڈالر کی سطح پر
چین میں شدید زلزلہ ؛ ساڑھے آٹھ ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کا اندیشہ
سانحہٴ 12مئی کے خلاف ملک گیر احتجاج: ججوں کی بحالی اور 12مئی کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ
دولتِ مشترکہ میں پاکستان کی رکنیت بحال ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں: دفترِ خارجہ کا بیان
مسلم لیگ (ن) کی مخلوط حکومت سے علیحدگی
مسلم لیگ (ن) کا اسلام آباد میں اجلاس
ٹی وی چینلز پر عدلیہ کے خلاف تضحیک آمیز الفاظ پر پابندی
ہیلری کلنٹن صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جاری رکھیں گی:شاہد احمد خان  Video clip available
امریکی انتخابات میں نوجوانوں کی دلچسپی میں اضافہ  Video clip available
غذائی بحران پر قابو فی ایکڑ پیداوار بڑھانےسے ہی ممکن ہے  Video clip available