Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سگریٹ نوشی سے 15 کروڑ افراد کی ہلاکت کا خدشہ

February 4, 2008

A motorcyclist, wearing a skull mask, takes part in a parade to mark the World Cancer Day in Mexico City, 03 Feb 2008

میکسیکو میں عالمی سرطان دن کے موقعے پر ایک شخص موت کا ماسک پہنے ہوئے ہے

آج دنیا بھر میں عالمی سرطان دن منایا جا رہا ہے۔ اس موقعے پر اقوامِ متحدہ کے ادارہٴ صحت نے کہا ہے کہ دنیا سرطان کی وبا کے کنارے پہنچنے والی ہے۔ عالمی ادارہٴ صحت  نے اطلاع دی ہے کہ 2005ء میں سرطان سے مرنیوالوں کی دنیا بھر میں مجموعی تعداد 79 لاکھ تھی۔

 

تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر سگریٹ نوشی کے رجحان کو تبدیل نہیں کیا گیا اور ترقی پذیر ملکوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم نہیں کی گئیں تو سرطان کے مریضوں کی تعداد آنےوالے برسوں میں بڑھ جائے گی۔ صحت کے اداروں نے پیر کو سرطان کا دن قرار دیا ہے اور یہ دن اس پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ  سرطان کو سزائے موت کی حیثیت سے نہیں دیکھا جانا چاہیئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کا موجودہ طریقہ جاری رہا تو اس صدی کے پہلے 25 سال میں 15 کروڑ افراد کی سگریٹ نوشی سے اموات کا خدشہ ہے۔  عام طور پر سگریٹ نوشی شروع کرنے کے 20 سے 30 سال کے بعد سرطان نمودار ہوتا ہے۔ 

 

Lighting a cigerette

تمباکو نوشی سرطان کی سب سے بڑی وجہ ہے

سرطان کی ریسرچ سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر پیٹر بوائل کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی حقیقاً بہت  بڑا مسئلہ ہے جس کا ہمیں اس وقت پبلک ہیلتھ کے سلسلے میں سامنا ہے۔

 

 انہوں نے مزید کہا کہ سرطان دنیا بھر میں ایک مسئلہ ہے لیکن اس مرض سے سب سے زیادہ اضافہ ترقی پذیر اور نئے صنعتی ملکوں میں ہو رہا ہے جہاں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ اموات اس مرض سے ہوں گی۔ ان کا کہنا ہےکہ سگریٹ اور پائپ پینے والے لوگوں کو اس بات کا زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

 

 آئی اے ای اے کے پروگرام ایکشن فار کینسر تھراپی کے سربراہ سمل کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ریڈی ایشن تھراپی کی پانچ ہزار مشینوں کی کمی ہے اور ترقی پذیر ملکوں میں سرطان کے بیشتر مریضوں کو علاج کے لئے یہ مشینیں میسر نہیں ہیں۔ سرطان کے 50 فیصد مریضوں کے لیے شعاعوں سے علاج یا ریڈی ایشن مؤثر طریقہٴعلاج ہے۔

 آئی اے ای اے اس وقت البانیہ، نکاراگوا، سری لنکا، تنزانیہ، ویتنام اور یمن میں پائلٹ منصوبے چلا رہی ہے۔  جبکہ ایک تنظیم اینٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسر بھی بچوں کے لیے دھویں سے پاک  ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں ایک عالمی مہم شروع کر رہی ہے۔ تنظیم کے مطابق دنیا بھر میں 70 کروڑ بچے تمباکو نوشی کے دھویں میں مسلسل سانس لیتے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available