Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی یونیورسٹیوں میں ہندی اور اردو کلاسیں


February 28, 2008

SAIS
انگریزی زبان کی عالمی حیثیت کے باعث اسے سیکھنے، سمجھنے پر زور دیا جاتا ہے، خاص طور پر پاکستان اور انڈیا میں اس کی اہمیت بہت زیادہ رہی ہے۔ لیکن اب حالات یہ ہیں کہ امریکی طالبِ علم بھی برصغیر کی تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ اس کی زبان سیکھنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

 

اسی سلسلے میں امریکہ کی معتبر یونی ورسٹی جان ہاپکنز  کے ذیلی ادارے  سکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سائس) کے زیر اہتمام ہندی اردو کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ بنیادی طور پر اس پروگرام کا آغاز 2002ء میں ہوا پھر 2006ءمیں یونی ورسٹی نے سمر سیشن شروع کیا جس میں طلبا کی تعداد پہلے کے مقابلے میں تین گنا بڑھ گئی۔

 

 اب ذہن میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر ان طلبا کو ہندی اور اردو سیکھنے کا شوق کیسے چرایا؟ سو ہم نے یہی سوال رکھا اس پروگرام کے انسٹرکٹر سے، جن کا جواب بہت دلچسپ تھا:

 

’ہندی اردو کلاسوں کی دو فیزز ہیں۔ ریگولر پروگرام ستمبر سے اپریل تک ہوتا ہے جبکہ خصوصی سمر کلاسز صرف جون سے اگست تک جاری رہتی ہیں۔کیاایک نئی اور اجنبی زبان سیکھنے کے لیے ایک دن میں تین گھنٹے کافی ہو سکتے ہیں؟ طلبا کی کوشش دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ ممکن ہے۔

 

سائس میں امریکن طلبا کی ضروریات کے حوالے سے بھی مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے، اور فیزز کے تناسب سے ہر سال تقریبا 50 امریکی طلبا کو ہندی اور اردو زبان سکھائی جاتی ہے۔

 

 فی الحال ان طلبا کی اکثریت جنوبی ایشیا سے متعلق کسی پراجیکٹ پر کام کر رہی ہےیا وہاں جا کر کوئی کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

 لیکن کالج کی انتظامیہ کو امید ہے کہ یہ سلسلہ باقی یونیورسٹیوں میں بھی شروع کیا جائے گا، جس کے بعد ہندی اور اردو پڑھنے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available