Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ فوجی جاسوس پر جرم ثابت


March 6, 2008

Aegis cruiser USS Lake Erie

امریکی بحریہ کا ایک جہاز

امریکی بحریہ کے ایک سابق رکن کو بدھ کو مبینہ دہشت گردوں کو اپنے بحری جہاز کی نقل و حرکت سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔

 

فینکس، ایریزونا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ حسن ابو جہاد، عیسائی سے مسلمان ہوئے تھے اور ان کا پرانا نام پال ہال تھا۔

 

2000ء میں امریکی جہاز یو ایس ایس کول پر خود کش حملے سے 17 افراد کی ہلاکت  کے بعد سے امریکی بحریہ اپنے جہازوں سے متعلق معلومات کی خاص نگرانی کر رہی تھی۔ 

 

ابو جہاد امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس بین فولڈ پر کام کرتے تھے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے نہ صرف اپنے جہاز کی نقل و حرکت کی تفصیلات دہشت گردوں کو مہیا کیں بلکہ اپریل 2001 ء میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے جہازوں کے بیڑے کی تشکیل کا خاکہ بھی انہیں فراہم کیا۔

ابو جہاد کے وکیل کا کہنا ہے کہ چار سال پر محیط تحقیقات میں کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا کہ یہ تفصیلات ابو جہاد نے فراہم کی ہیں ۔

 

استغاثہ کا کہنا ہے کہ جو معلومات افشا ہوئیں وہ ان سے مطابقت رکھتی تھیں جو ایک سگنل مین کی حیثیت ابو جہاد کے پاس تھیں اور وہ اس جہاز کے واحد فرد تھے جو مبینہ دہشت گردوں سے خط و کتابت کر رہے تھے۔

 

استغاثہ نے ایک ایسی ای میل کا حوالہ دیا جس میں ابو جہاد نے یو ایس ایس کول پر ہونے والے حملے کو ’جہادی آپریشن‘  کہا تھا اور اس میں ملوث افراد کی تعریف کی تھی۔

 

ابو جہاد کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان میں سے بہت سی معلومات خبروں اور دوسرے ذرائع سے حاصل کی جا سکتی تھیں اور ان میں کئی غلطیاں تھیں۔

 

نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر جیوری کے ایک رکن نے ٹائم میگزین کو بتایا کہ یہ فیصلہ کافی مشکل تھا اور دو دن تک جیوری میں اس پر کافی بحث ہوئی لیکن فیصلہ کرتے ہوئے ان کے ’ذہن میں کوئی ابہام نہ تھا۔‘

 

حسن ابو جہاد کو مئی میں سزا سنائی جائے گی۔ انہیں اس جرم میں 25 سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available