Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دہشت گرد امریکہ پر دوبارہ حملہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں: صدر بش

March 6, 2008

President Bush gestures during a speech to the 2008 Washington International Renewable Energy Conference, Wednesday, 05 March 2008

صدر بش

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی پانچویں سالگرہ کے موقعےپر صدر بش نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد ملک پر  دوبارہ حملہ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔
جمعرات کو واشنگٹن میں صدر بش نے کہا کہ اِس لمحے دنیا میں کہیں کوئی دہشت گرد امریکہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
صدر بش کا کہنا تھا کہ امریکہ کے دشمنوں کو روکنے سے بڑھ کر کوئی اور بڑی ذمہ داری نہیں ہو سکتی۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ 2003ء میں 22اداروں کو ایک تنظیم میں  ضم کرکے  قائم کیا گیا تھا۔
صدر بش نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ متنازعہ جاسوسی کے پروگرام کے اختیارات دوبارہ تفویض کرنے کے لیے قانون سازی  کرے۔

اُنہوں نے کہاکہ ایسی قانون سازی ٹیلی کمیونیکیشن اداروں پر سے گذشتہ عرصے سے استثنا کے ساتھ لاگو ہو، جِس میں شہری قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔ وگرنہ، نجی کمپنیاں حکومت کی مدد کرنے پر کم ہی رضامند ہوں گی۔
چوکسی پروگرام کو دوبارہ جاری کرنے کے لیے سینیٹ نے ایسی قانون سازی کی منظوری دے دی ہے جِس میں ورانٹ کے بغیر  امریکہ میں رہنے والوں اور  بیرونی دنیا میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹیلی فون اور اِی میل رابطوں پر نظرداری کرنا
ممکن ہوگا۔
تاہم ایوان کے ڈیموکریٹک ارکان ٹیلی کمونیکیشن کے اداروں کو  گذشتہ عرصے سے استثناٰ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ وہ  اِس سے پیشتر کی قانون سازی کے تحت صدر کو دیے گئے اختیارات میں اضافہ کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available