 |
|
ملازمت یابی کے دفاتر میں لمبی قطاریں |
امریکی معیشت میں فروری کے مہینے میں 63 ہزار ملازمتوں کی کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ دوسرا مہینہ ہے کہ امریکہ میں روزگار کے مواقعوں میں کمی ہورہی ہے۔جنوری میں ملازمتوں میں ہونے والی کمی پانچ سال کی تاریخ کی بدترین کمی تھی۔
ملازمتوں میں یہ کمی تعمیراتی مصنوعات تیار کرنے والے اداروں اور دوسرے شعبوں میں ہورہی ہے۔ جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ملازمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
جمعہ کے روز لیبر ڈیپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بے روزگاری کی شرح معمولی کمی کے بعد اب چار اعشاریہ آٹھ فی صد ہوگئی ہے۔
روزگار کے نئے مواقع کے بارے میں مایوس کن رپوٹوں کی بنا پر یہ ممکن ہے کہ امریکہ کا مرکزی بینک معیشت کو سہارا دینے کے لیے شرحِ سود میں کمی جاری رکھے۔