امریکی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ یہ فیصلہ کرے گی کہ آیا ریڈیو یا ٹیلی وژن پر غیر شائستہ الفاظ
 |
|
امریکی سپریم کورٹ |
استعمال کرنے پر براڈ کاسٹرز کو سزا دی جاسکتی ہے یا نہیں۔
عدالت نے پیر کے روز اعلا ن کیا کہ وہ اس بات کاجائزہ لے گی اور غیر شائستہ الفاظ کے سرکاری میعار کی وضاحت کرے گی۔
اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ آیا پبلک براڈ کاسٹ کو چلانے والے ادارہ فیڈرل کمیونیکیشن کمشن ان براڈ کاسٹرز کو سزا دے سکتا ہے یا نہیں جب وہ ایسے الفاظ ااپنی گفتگو کے دوران دانستہ طور پر اور بار بار استعمال نہ کریں مگر کبھی کبھار روانی میں بول جائیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل جب مشہور شخصیات شیر اور نکول ریچی نے فاکس ٹی وی پر ٹیلی وژن ایوارڈ شوز کے دوران کچھ نامناسب الفاظ ادا کیے تھے، تاہم ایف سی سی نے ان واقعات میں فاکس پر کوئی جرمانہ نہیں کیا تھا۔
عدالت نے 30 سال کے عرصے میں نشریات میں کسی ناشائستگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے۔