صدر اورلارا بش وائٹ ہاؤس میں پیر کے روز ایسٹر ایگ رول کی میزبانی کر رہے ہیں۔یہ بچوں کی وہ سالانہ تقریب ہے جس کا آغاز 1878ءمیں ہوا تھا۔
پیر کے روز وائٹ ہاؤس لان میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں روایتی ایگ رول ریس کے ساتھ ساتھ بچوں کی کتابوں کے مصنف، سابق ڈیلس کاؤ بوائز ٹروائےایک مین،ٹین ایج پوپ بینڈ، دی جوناس ا ور کئی کارٹون کردار مثلاً کیٹ ان دی ہیٹ اور مکی ماؤس بھی شامل ہوں گے۔
توقع ہے کہ کابینہ کے ارکان اور بش انتظامیہ کے سینئیر عہدےدار بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔بچوں کو وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں پھرنے کی اجازت ہو گی جہاں بچوں کو اس سال کے موضوع ’سمندر کے تحفظ ‘ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے متعدد نمائشوں اور تفریحی سر گرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اس تقریب کے لیے 15ہزار انڈے فراہم کیے گئے ہیں اور 22 ہزار ٹکٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔
1878ءسے اب تک خاندان موسیقی سننے، فنکاروں کو دیکھنے اور مشہور ایگ رول میں شامل ہونے کے لیے ایسٹر ایگ رول کو دیکھنے کے لیے اس سالانہ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
ایگ رول دوڑ میں بچے انڈوں کو چمچوں کی مدد سے دھکیلتے ہوئے اختتامی لائن تک لے کر جاتے ہیں۔