Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی اسکولوں میں غیر ملکی زبانوں کی تعلیم پر خصوی توجہ


March 24, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

French is used through half of the school day

ورجینیا کے اس پرائمری اسکول میں انگریزی کے علاوہ فرانسیسی زبان پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے

امریکہ تارکین وطن کا ملک ہے جو زبان اور ثقافت کے رشتوں میں دنیا بھر کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔دنیا کے گلوبل ولیج بننے سے دوسری زبانوں کی اہمیت بڑھتی جارہی ہے جس کے پیش نظر امریکہ کے کئی پبلک اسکولوں میں بچوں کو دوسری زبانوں میں مہارت پیدا کرنے اور ان کی معاشرت کے بارے میں شعور و آگاہی کے لیئے ایک خصوصی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر میکلین میں واقع ایک پرائمری اسکول میں نو سو سے زیادہ بچے زیر تعلیم ہیں جو دوسری زبانوں کو سیکھنے کے پروگرام میں شامل ہیں۔ اس سکول میں فرانسیسی زبان پر خصوصی طور پر توجہ دی جارہی ہے۔

پانچویں جماعت کی فرانسیسی کی ٹیچر اینی ڈائر اس پروگرام کے بارے میں کہتی ہیں کہ یہ پروگرام ان بچوں کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے جوفرانسیسی سیکھنا چاہتے ہیں۔ سکول کا آدھا دن فرانسیسی کے لیے وقف ہے۔ جس میں بچوں کو ریاضی اور سائنس فرانسیسی میں پڑھائی جاتی ہے۔ باقی آدھے وقت میں بچے انگریزی کی ٹیچر کے ساتھ گذارتے ہیں جہاں وہ معاشرتی علوم ، آرٹ اور انگریزی سیکھتے ہیں۔

اسکول کی پرنسپل رابن ہوکر کا کہنا ہے کہ ہمارا اسکول اس لحاظ سے ایک انٹرنیشنل سکول ہے کہ یہاں آنے والے بچوں کی مادری زبانیں مختلف ہیں۔ یہاں چار پانچ مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے بچے داخل ہیں۔ چنانچہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں ایک عالمی معاشرے کے لیے تیار کریں جس میں یقیناً سب سے اہم کردار زبان کا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available