Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جنوبی کوریا کی یونی ورسٹی کا ییل کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

March 27, 2008

The Yale University Art Gallery, New Haven, Connecticut

ییل یونیورسٹی کی آرٹ گیلری

جنوبی کوریا کی ایک یونیورسٹی نے مشہور امریکی یونیورسٹی ییل کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔ جنوبی کوریائی یونیورسٹی کا مؤقف ہے کہ ییل کی ایک پروفیسر نے اپنی تعلیمی قابلیت کےبارے میں جھوٹ بولا۔

 

جنوبی کوریا کی دانگک یونیورسٹی کے مطابق ییل یونیورسٹی نے 2005ء میں کہا  کہ انہوں نے اپنی ایک پروفیسر شن جیانگ ہا کو آرٹ ہسٹری میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے، جس پر اعتبار کرتے ہوئے دانگک یونیورسٹی نے پروفیسر کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر بھرتی کیا۔

 

تاہم گذشتہ سال پروفیسر کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جب سوالات اٹھنے لگے تو ییل یونیورسٹی کو دوبارہ رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ پروفیسر نے کبھی وہاں داخلہ ہی نہیں لیا۔

 

ییل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2005ء میں اس قسم کی کوئی درخواست وصول نہیں کی اور ان کی طرف سے دیا گیا کسی بھی قسم کا سرٹیفیکیٹ جعلی ہے۔

 

تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد ییل یونیورسٹی نے قبول کیا کہ 2005ء میں انہیں درخواست وصول ہوئی تھی اور پروفیسر کے بارے میں جواب بھی دیا گیا تھا، یونیورسٹی کے مطابق اس سلسلے میں مبالغہ سے کام لیا گیا تھا۔

دانگک یونیورسٹی کا موقف ہے کہ ییل یونیورسٹی کی طرف سے ایسی غلطی کی وجہ سے جنوبی کوریا میں ان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں