Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سیاست میں بہت سی چیزیں سچ کے طور پر پیش کی جاتی ہیں، جو در حقیقت ہوتی نہیں ہیں: صدر مشرف


March 29, 2008

President Pervez Musharraf makes speech in Islamabad, 08 Nov 2007
           پاکستانی صدر پرویز مشرف
صدرِ پاکستان پرویز مشرف نے طالب علموں سے کہا ہے کہ وہ سیاست سے الگ رہ کر تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے اپنے شعبوں میں نام پیدا کریں۔

 

وہ ہفتے کو لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو میں یونی ورسٹی آف انجنیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ایجوکیشن سٹی کیمپس کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سےخطاب کررہےتھے۔

 

اُنہوں نےطالب عملوں سے کہا کہ کسی طور پر سیاست میں نہ پڑیں،کیونکہ اُن کے بقول، سیاست میں بہت سی چیزیں سچ کے طور پر پیش کی جاتی ہیں جو حقیقت میں سچ نہیں ہوتیں۔

 

صدر مشرف کا طلباسے خطاب ایسے وقت ہوا ہے جب ملک کے نئے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد اپنی جِن ترجیحات کا اعلان کیا اُن میں طلبا یونینوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان بھی شامل ہے جِس کا طلبہ تنظیمیں خیر مقدم کر رہی ہیں۔

 

لاہور میں اسلامی جمعیتِ طلبہ کےترجمان محمدعثمان نے اِس سلسلے میں وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وزیرِ اعظم گیلانی نے اعلان کیا ہے کہ طلبا یونینوں پرسے پابندی ختم کی جائے گی۔ ’اب دیکھیں گے کہ وہ اِس کا کیا شڈول بنائیں گے، کس طرح تعلیمی اداروں میں انتخابات کروائیں گے۔‘

 

واضح رہے کہ طلبہ کو سیاست سے دور رکھنے کی غرض سے پاکستان کے طالب علموں کی یونینوں پر نو فروری 1984ءکو جنرل ضیا نے پابندی عائد کردی تھی جِس کے بعد 1989ء میں بے نظیر بھٹو نے اپنے پہلے دورِ حکومت میں چند ماہ کے لیے پنجاب میں طلبہ یونینوں پر پابندی ختم کرکے پھر عائد کردی تھی جو آج تک چلی آرہی تھی۔

 

اِس پابندی کے باوجود بھی طلبا نے مختلف ناموں سے اپنی تنظیمیں اور متحدہ محاذ بنا رکھے ہیں جو ممکنہ طور پر یونینوں کی شکل میں پھر سامنے آجائیں گے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available