Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

عالمی تپش کی صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے:  امریکی سائنس دان

April 7, 2008

امریکہ میں آب و ہوا کے ایک ممتاز سائنس دان نے کہا ہے کہ عالمی تپش کے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج میں زبر دست کمی کی ضرورت ہے۔

خلائی ریسرچ کے ناسا کے ادارے، گوڈرڈ انسٹی ٹیوٹ فار سپیس اسٹڈیز کے ڈائرکٹر جیمز ہنسن نے کہاہے کہ دنیا پہلے ہی فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی اپنی انتہائی سطح، 385 حصے فی ملین تک پہنچ گئی ہے۔

مسٹر ہنسن نے کہاہے کہ 20 سال پہلے ہی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اپنی محفوظ سطح ، یعنی 350 حصہ فی ملین کی حد عبور کر چکی تھی۔

مسٹر ہنسن اور ان کے آٹھ ساتھی مصنفین کی تحقیق کے نتائج جریدے’سائنس‘ میں شائع ہوئے ہیں۔

مضمون میں مسٹر ہنسن اور ان کے ساتھیوں نے فوری طور پر گیسوں کے اخراج پر کنٹرول نہ کرنے والےکوئلے سے چلنے والےبجلی گھروں کی تعمیر بند کرنے اور 2030ءتک موجودہ پلانٹس کو مرحلہ وار بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہنسن نے کہاہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے موجودہ اخراج میں فوری طور پر کمی میں ناکامی سے عالمی تپش کی سطح اس سے کہیں زیادہ ہو جائے گی جتنا کہ اس سے قبل اندازہ لگایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تپش کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں جن میں سمندر کی سطح کا بلند ہونا اور انٹارکٹک اور گرین لینڈ کی برفانی تہوں کے بڑے حصوں کا پگھلنا شامل ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available