Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں پر جاپان اور یورپی یونین کے راہنماؤں کی تشویش

April 23, 2008

Consumer prices pushed higher last month with increases in energy and food, 15 Apr 2008

خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتیں باعث تشویش

جاپان اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے خوراک کی بڑھتی ہوئی عالمی قیمتوں سے نمٹنےکے لیے ہنگامی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ معاملہ بدھ کے روز جاپانی وزیر اعظم یاسو فوکودا، یورپین کمیشن کے صدر ہوزے مینوئل براسو اور سلویینیا کے وزیر اعظم جانیز جانسا کے درمیان ٹوکیومیں ہونے والےایک روزہ سر براہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل متعدد موضوعات میں سے ایک تھا۔

جانسا یورپی یونین کے موجودہ صدر ہیں۔ راہنماؤں نے خوراک، تیل اور دوسری اشیائے صرف کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال سے عالمی معیشت کی افزائش میں کمی واقع ہو سکتی ہے اور غربت پر قابو پانے کے لیے ترقی پزیر ملکوں کی کوششوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

مسٹر براسو نے یہ بھی کہا کہ ان سب کو گذشتہ سال بین الاقوامی ترقیاتی امداد میں نمایاں کمی پر دلی تشویش ہے۔

جاپانی اور یورپین لیڈروں نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ ٹھوس اور پابند قسم کے عالمی معاہدے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں جولائی میں آٹھ بڑے صنعتی ملکوں کے گروپ کے سر براہی اجلاس میں 2009ءکے آخر تک معاہدے پر اتفاق رائے حاصل کرنے کے سلسلے میں صحیح معنوں میں خوش آئند پیش رفت کاموقع فراہم ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی کمیونٹی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے کسی ایسے معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے جو 1997ءکے کویوٹو پروٹوکول کی جگہ لے سکے جس کی مدت 2012ءمیں ختم ہو رہی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available