 |
|
غزہ کی پٹی میں بجلی کی قلت کے باعث لوگ شمع کی روشنی میں پڑھتے ہیں |
اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے لیے ایندھن کی نئی رسدوں کی اجازت نہ دی تو وہاں پرآئندہ چند گھنٹوں میں دس لاکھ سے زیادہ افرادخوراک کی شدید قلت کاشکار ہو جائیں گے۔
اسرائیل نے اپنے ایک ایندھن کے ڈپو کے نزدیک عسکریت پسندوں کے حالیہ حملوں کے ردعمل میں جس میں دواسرائیلی مارے گئےتھے، ایندھن کی فراہمی روک دی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ اس بندش کی ذمے دار اسلامی عسکریت پسندتنظیم حماس ایندھن کی ہے۔ خوراک تقسیم کرنے والے امدادی ٹرکوں کو اس تیل کی ضرورت ہے۔
اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کے بارے میں بھی کہا جارہاہے کہ ان کے پاس تیل کا ذخیرہ کم رہ گیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے ایک خصوصی سفیر رابرٹ سرے نے بدھ کے روز اپنے غزہ کے دورے کے موقعے پرفلسطینی عسکریت پسندوں کو سرحدی چوکی پر حملے روکنے زور دیاتھا۔انہوں نے اسرائیل سے بھی یہ درخواست کی تھی کہ وہ حماس کے زیرِ تسلط غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کردے۔