Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

70 ہزار سال قبل انسان کی نسل تقریباً فنا ہو گئی تھی


April 25, 2008

آپ نے سنا ہو گا کہ دنیا میں جانوروں کی مختلف نسلیں، مثلاً چینی پانڈا، پاکستانی برفانی چیتا، وغیرہ، معدومی کے خطرے سے دوچارہیں۔ لیکن اب ایک حیرت انگیز خبر سامنے آئی ہے کہ آج سے تقریباً 70 ہزار سال قبل انسانی نسل بھی معدومی کے کنارے پر پہنچ گئی تھی۔

جینیاتی سائنس دانوں نے ڈی این اے کے تجزیے کے بعد یہ سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ بظاہر شدید خشک سالی کی وجہ سے 70 ہزار سال قبل تمام عالمِ انسانیت گھٹ کر چند چھوٹے چھوٹے قبیلوں تک محدود ہو کر رہ گیا تھا۔

ایک اندازے کے مطابق خشک سالی سے پہلے انسانوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ایک لاکھ کے لگ بھگ تھی۔ تاہم کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونی ورسٹی کے ماہرینِ جینیات نے تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اس وقت کے اس ناموافق موسم کے باعث انسان کی کل تعداد گھٹتے گھٹتے صرف دو ہزار کے لگ بھگ رہ گئی تھی اور قریب تھا کہ یہ تمام نوع ہی فنا ہو جائے۔ لیکن اس کے بعد موسمی حالات نسبتاً بہتر ہونا شروع ہوئے تو انسانوں کی آبادی میں اضافہ شروع ہوا۔

نیشنل جیوگرافک میگزین کے جینیاتی منصوبے کے سربراہ سپنسر ویلز کا کہنا ہے کہ ہر انسان کے ڈی این اے میں یہ کہانی رقم ہے کہ چند چھوٹے چھوٹے جتھوں نے انتہائی ناسازگار موسمی حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بعد میں متحد ہو کر تمام سیّارے پر پھیل گئے۔

Spencer Wells

ماہرِ جینیات سپینسر ویلز

ویلز ’جینوگرافک پراجیکٹ‘کے سربراہ ہیں۔ یہ منصوبہ 2005ء میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے تحت دنیا بھر کے انسانوں کا ڈی این اے اکٹھا کر کے ان میں موجود چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں (میوٹیشن) کا تجزیہ کیا جاتا ہے اور ان کی مدد سے تمام دنیا کے باشندوں کا شجرہ ترتیب دیا جاتا ہے۔ اس شجرے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انسانی نسلیں کہاں کہاں سے آئی ہیں اور کن مراحل سے گزری ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق دنیا کے تمام انسان اس چھوٹے سے گروہ کی اولاد ہیں جو آج سےتقریباً50 ہزار سال قبل افریقہ میں رہتا تھا۔ یہ گروہ وہاں سے نکل کر انسان کرہٴ ارض کے کونے کونے میں پھیل گیا۔

حالیہ تحقیق کے مطابق ایک لاکھ 35 ہزار سال سے لے کر 90 ہزار سال قبل افریقہ اس قدر زبردست سالی کی لپیٹ میں آگیا تھا اس سے پورا برِاعظم  بنجر ہو کر رہ گیا۔ اس سے انسانی آبادی بری طرح متاثر ہوئی اور ان کی تعداد کم ہو کر کل آبادی کا صرف دو فی صد رہ گئی۔ واضح رہے کہ اس دور میں انسان زراعت سے آشنا نہیں تھا اور اس کا گزارا شکار اور پھل وغیرہ اکٹھے کرنے پر تھا۔

Out of Africa

اس وقت دنیا بھر میں ساڑھے چھ ارب سے زیادہ انسان آباد ہیں۔ دنیا کے مختلف شہروں میں زبردست انسانی  چہل پہل دیکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ زمانہٴ قدیم میں افریقہ کے چند علاقوں میں بسنے والے دو ہزار کے لگ بھگ انسانوں کو چھوڑ کر تمام دنیا انسانوں سے عاری تھی۔

 وہ دو ہزار انسان بھی فنا کے دہانے تک پہنچتے پہنچتے بچے اور اگر وہ بھیانک خشک سالی کچھ عرصہ مزید جاری رہتی تو اس وقت آپ یہ کہانی نہ پڑھ رہے ہوتے۔


 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available