Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کا سالانہ عشائیہ، اس موقعے پر صدر بش کی ہلکی پھلکی گفتگو

April 27, 2008

President George W. Bush

صدر جارج بش

صدر جارج بش نے ہفتے کی شام وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کے موقع پر اپنے آ پ کو اور اپنے متوقع جانشین کو تمسخر کا نشانہ بنایا۔

صدر بش نے تینوں صدارتی امیدواروں ری پبلکن سینٹر جان مکین اور ڈیموکریٹک سینٹرز ہلیری کلنٹن اور براک اوباما کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔

صدر نے کہا کہ سینٹر مکین ان کی انتظامیہ سے فاصلہ قائم رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کی اپنی بیٹی بھی ان کا گھر چھوڑ رہی ہے۔جینا بش کی آئندہ دو ہفتوں میں شادی ہورہی ہے۔

صدر بش نے اپنے معمول کے ماضی کے عشائیوں کی ویڈیو کی جھلکیاں بھی دکھائیں اور یہ تقریب امریکی میرین کے بینڈ کی جب الوطنی پر مبنی دھنوں کے ساتھ ختم ہوئی ۔

اس عشائیے میں منعقد کی جانے والی تفریحی تقریب کے میزبان ایک ٹیلی وژن شو کے معروف اینکرسکاٹ نژاد مزاحیہ فن کار کریگ فرگوسن تھے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں