جاپانی عہدے داروں نے کہا ہے کہ انہوں نے مردہ جنگلی مرغابیوں میں برڈ فلو کا پتہ چلایا ہے اور وہ اس بارے میں تحقیق کررہے ہیں کہ آیااس کا باعث ایچ فائیو این ون کا وائرس تو نہیں ہے جو انسانوں کے لیے بھی مہلک ہوسکتا ہے۔
وزارتِ زراعت نے پیر کے روز کہا کہ وہ تین مردہ مرغابیاں اور ایک اور بیمار مرغابی شمالی اکیتا کے علاقے کی جھیل توادا سے ملی تھیں۔
جاپان نے گذشتہ سال برڈ فلو کے چار واقعات کی اطلاع دی تھی۔