Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

خوراک کی ترسیل اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں اقوامِ متحدہ کا ہنگامی اجلاس

April 28, 2008

UN Secretary-General Ban-Ki Moon addressing the United Nations General Assembly, Tuesday, 25 Sept 2007
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پوری دنیا میں خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔ ان کے بقول یہ ایک عالمی بحران ہے۔

 

آج پیر کے دن انہوں نے  اقوامِ متحدہ، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور دیگر اعلیٰ حکام کے ایک ہنگامی اجلاس سے اس مسئلے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

 

اقوامِ متحدہ کا تخمینہ ہے کہ دینا کے تقریباً دس کروڑ غریب ترین افراد اپنی ضرورت کی خوراک موجودہ قیمتوں پر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اقوامِ متحدہ کے عالمی خوراک کے پروگرام کے ادارے نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے تقریباً پون کھرب ڈالر کی اضافی امداد کی اپیل کی ہے۔

 

اقوامِ متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ خوراک کے اس بحران کی زد میں کم از کم 37 ممالک آچکے ہیں۔ ان میں برکینا فاسو، کیمرون، ہیٹی، ائیوری کوسٹ، مصر اور سینی گال وغیرہ شامل ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں