Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دنیا بھر کے بھوکے عوام کو خوراک فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے: اقوامِ متحدہ

April 29, 2008

UN Secretary-General Ban Ki-moon (Mar 2008 file photo)
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون نے کہا کہ وہ اس ٹاسک فورس کی قیادت کریں گے جس کا مقصد عالمی سطح پر خوراک کی ہوش ربا گرانی کا سدِّ باب کرنا ہے۔

 

انہوں نے آج منگل کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اجلاس  کے اختتام پر یہ بات کہی۔ عالمی پیمانے پر خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مسئلے پر غور کرنے کے لیے اس خصوصی اجلاس میں 27 بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

عالمی اداروں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر خوراک کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا جتن کریں گے۔

 

پوری دنیا اور خاص طور سے پسماندہ ممالک اس کا شکار ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ سے  بھوک اور افلاس زدہ ملکوں میں فسادات اور خوں ریزی کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔

 

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بھوکے عوام کو خوراک فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

انہوں نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خوراک کےعالمی پروگرام کے لیے ساڑھے سات کروڑ ڈالر کی اضافی امداد جلد از جلد فراہم کریں۔

دنیا بھر میں خوراک کی بے تحاشا بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ آبادی، ترقی پذیر ممالک میں خوراک کی بڑھتی ہوئی طلب اور بائیو ایندھن میں استعمال آنے والی فصلوں کی کاشت میں اضافے کے علاوہ سیلابوں اور خشک سالی جیسے عناصر شامل ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available