Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

الیکٹران کی دریافت آج ہی کے دن ہوئی تھی


April 30, 2008

آج سے ٹھیک 111 برس قبل آج ہی کے دن برطانوی ماہرِ طبیعات جے جے ٹامسن
JJ Thomson

جے جے ٹامسن نے الیکٹران دریافت کیا

نےسائنس دانوں کےایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھوں نے اپنے تجربات کے دوران ایٹم کے اندر ایک ایسا ذرّہ دریافت کیا ہے جس کا وزن ایٹم سے انتہائی کم ہے اور اس پر منفی چارج موجود ہے۔

یہ حیرت انگیز خبر سن کر کمرے میں موجود کئی سائنس دانوں کو تو یقین ہی نہیں آیا۔ ان میں سے بعض سمجھے کہ ٹامسن مذاق کر رہے ہیں، کیوں کہ لفظ ایٹم کا تو مطلب ہی ہے ’نہ تقسیم ہونے والا۔‘

ٹامس اس وقت کیمبرج یونی ورسٹی سے وابستہ تھے۔ اپنی تحقیقات کے دوران انھوں نے دیکھا کہ کیتھوڈ شعاعیں جب مقناطیسی میدان سے گزاری جائیں تو ان کا رخ تبدیل ہو جاتا ہے۔ ٹامسن نے اس سے نتیجہ نکالا کہ یہ شعاعیں دراصل ایٹم سے بھی چھوٹے ذرات پر مبنی ہیں۔ انھوں نے ان ذرات کا نام ’کارپسل‘ رکھا، جس کا مطلب لاطینی زبان میں بے حد چھوٹا ذرہ ہے۔ 

ٹامسن نے اندازہ لگایا کہ ان ذرات کا وزن ہائیڈروجن کے ایٹم سے ایک ہزار گنا کم ہے (آج کل الیکٹران کا وزن ہائیڈروجن ایٹم سے 1836 کم مانا جاتا ہے)۔

ٹامسن کی اس دریافت کے نتائج بے حد اہم ثابت ہوئے اور دوسرے سائنس دانوں نے اس سے آگے بڑھ کر ایٹم کی ساخت کے نظریات قائم کیے۔ ان سے صدیوں پرانا یہ خیال بھی غلط ثابت ہو گیا کہ کائنات کا بنیادی ناقابلِ تقسیم ذرہ ایٹم ہے، بلکہ یہ معلوم ہوا کہ ایٹم بذاتِ خود دوسرے ذرات سے مل کر بنا ہوا ہے۔ 

1906ء میں ٹامسن کو فزکس کا نوبیل انعام سے نوازا گیا۔ اس کے دو سال بعد حکومتِ برطانیہ نے انھیں سر کا خطاب بھی عطا کر دیا۔ ٹامسن اپنے دریافت کردہ ذرّوں کو 1913ء تک کارپسل کہتا رہا لیکن بعد میں ان ذرات کا نام الیکٹران پڑ گیا۔

اس کے کئی عشروں بعد الیکٹرانکس کے نام سے ایک نیا شعبہ قائم ہوگیا جس کے تحت الیکٹران کی خصوصیات کو پرکھا جاتا ہے اور اسے مختلف آلات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

موجودہ دور کے تمام اہم آلات کے پیچھے الیکٹرانکس کا علم کارفرما ہے۔کمپیوٹرسے لے کر ٹیلی ویژن، ریڈیو، سی ڈی پلیئر، موبائل فونوں،گھڑیوں،  کھلونوں،کیمروں، گاڑیوں، جہازوں، غرض جدید دنیا کی تقریباً ہر سہولت کے پیچھے الیکٹرانکس ہی کام کر رہی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available