Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

صفدر سرکی رہا: میرے ساتھ نئی بلوچستان حکومت نے انصاف کیا


April 30, 2008

Safdar Sarki

صفدر سرکی

جیے سندھ قومی محاذ کے رہنما، ڈاکٹر صفدر سرکی کو26 ماہ کی اسیری کے بعد آج بدھ کے روزبلوچستان سے رہا کر دیا گیا۔

 

اُنہوں نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ قید میں رہنے کے بعد اُن کو تین امراض لاحق ہوگئے جو جلد، جوڑوں کے درد اور آنکھوں سے متعلق ہیں۔

 

ڈاکٹر سرکی کا کہنا تھا کہ وہ آنکھوں کا علاج فوری طور پر آغا خان ہسپتال سے کرانا چاہتے ہیں جب کہ جوڑوں کے درد اور جلد کی بیماریوں کا علاج ساتھ ساتھ ہو رہا ہے۔

 

صفدر سرکی کو 24 فروری 2006ء کو مبینہ طور پر خفیہ ایجنسیوں نے کراچی سے گرفتار کیا تھا۔ ایک عرصے تک وہ لاپتا رہے جِس دوران میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں نے اُن کی رہائی کے لیے آواز اُٹھائی جِس کے نتیجے میں  پچھلے سال بلوچستان پولیس نے اُن کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

 

اُنہوں نےکہا کہ وہ رہائی  پانے پر اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ اُن کے بقول اتنے عرصے کے بعد اُن کے ساتھ انصاف ہوا ہے، جِس گھڑی کا اُن کے خاندان اور دوستوں کو انتظار تھا۔

 

پانچ ماہ  ژوب جیل میں بند رہنے کے بارے میں جب اُن سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ  وہاں اُن سے ملاقاتوں پر بندش تھی، لیکن قیدیوں نے اُن کا بہت خیال رکھا اور اِسی دوران اُنہوں نے پشتو زبان بھی سیکھی۔

 

 ڈاکٹر صفدر  امریکی شہری ہیں۔ جب اُن سے معلوم کیا گیا کہ  اُن کی رہائی میں کس نے مدد کی تو اُنہوں نے ابلاغِ عامہ،  انسانی حقوق کے اداروں، مرحوم بے نظیر بھٹو اور بلوچستان کی نئی منتخب حکومت کا ذکر کیا۔ اُن کے بقول، بلوچستان کی حکومت نے اُن کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
امریکی معیشت کی بحالی
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available