Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

آزادی صحافت میں پاکستان چھیاسٹھ ویں نمبر پر


May 1, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Freedom House, آزادی , صحافت , مشکلات
گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال بھی دنیا بھر میں تین مئی کو آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا۔صحافتی آزادی کے لئے کام کرنے والے ایک عالمی گروپ نےاپنی رپورٹ میں ان مسائل کی نشاندہی کی ہے جو 2007کے دوران میڈیا کی آزادی کی راہ میں حائل رہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا کی 42فی صد آبادی کو اظہار رائےکا حق حاصل نہیں جبکہ اظہار کی آزادی کے اعتبار سے پاکستان دنیامیں چھیاسٹھ ویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں آزادئ صحافت کی صورتھال کا جائزہ لینے والی غیر سرکاری امریکی تنظیم فریڈم ہاوس نے اپنی سالانہ جائزہ رپورٹ میں 2007کو عالمی طور پر صحافتی تنزلی کا سال قرار دیا ہے اور ان رجحانات کی نشاندہی کی گئی ہے جو سوویت یونین ،جنوبی و وسطی ایشیا اور افریقہ میں آزادئی صحافت کو درپیش رہے۔

تنظیم کی ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس سال ہم نے یہ دیکھا کہ عالمی سطح پر ہر خطے میں صحافت کو مسائل کا سامنا رہا۔سب سے اہم تھا سوویت یونین اور وسطی اور مشرقی یورپ میں ،جبکہ جنوبی ایشیا،جنوب مشرقی ایشیا اور افریقہ میں بھی صحافت دباؤ کا شکار رہی۔ہمیں یہ رجحان عالمی سطح پر نظر آیا ہے۔جو گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے۔

ان ممالک میں جہاں میڈیا آزاد نہیں ہے ، برما کا نام سرفہرست ہے۔ اس فہرست میں پاکستان 66ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ فریڈم ہاوس کی جنوبی ایشیا امور کی سینئیر ریسرچر اور پریس فریڈم سروے کی میجنگ ایڈیٹرکیرن کارلیکر کہتی ہیں کہ جیسے جیسے مشرف حکومت پریس کے خلاف پابندیاں بڑھاتی گئی۔صورتحال خراب ہوتی گئی۔یہ رجحان 2007کے شروع میں اور بھی زیادہ ہو گیا۔شاید اس لئے کہ میڈیا خصوصا براڈ کاسٹ میڈیاپاکستانی انتخابات تک آئینی بحران اور عدلیہ کی بحالی کے معاملے پر اتنا اہم کردار ادا کر رہا تھا۔ٹی وی اسٹیشن لمحے لمحے کی خبر مہیا کر رہے تھے۔ٹاک شوز پاکستانی عوام کی بڑی تعداد تک پہنچ رہے تھے۔شاید اسی لئے میڈیا اس کریک ڈاون کا بڑا ٹارگٹ بنا۔کیونکہ میرے خیال میں حکومت کو احساس ہو گیا تھا کہ میڈیا کتنا طاقتور ہوتا جا رہا ہے۔

فریڈم ہاوس کے سالانہ جائزے میں پاکستان کو عالمی صحافتی رجحانات ظاہر کرنے کے لئے مثال کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جہاں رپورٹ کے مطابق پاکستانی صحافیوں نے تمام پابندیوں اور دباؤکے باوجود سچائی کا تعاقب کامیابی سے جاری رکھا۔صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومتوں کا سابقہ ریکارڈ بھی آزادئ صحافت کے حوالے سے کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا مگرنئی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جو اشارے ملے ہیں وہ مثبت ہیں۔

کیرن کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت میڈیا کے لئے فراخ دلی کا مظاہرہ کرے گی۔پاکستان کو ہم نے اپنے سروے میں ان ممالک میں سب سے اوپر رکھا ہے جہاں میڈیا آزاد نہیں ہے مگر مجھے امید ہے کہ وہاں براڈ کاسٹ میڈیا میں جتنی ترقی ہو رہی ہے اور وہ جتنا متنوع ہے۔اسے جزوی طور پر آزاد پریس کی کیٹگری میں جانے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ..

آزادئ صحافت کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں براڈ کاسٹ میڈیا ابھی سیکھنے کے مراحل طے کر رہا ہے۔مگر ساری دنیا کی طرح پاکستان میں میڈیا کا منظرنامہ تبدیل ہو رہا ہے جو ایک مثبت رحجان ہے۔ فریڈم ہاوس کی سروے رپورٹ میں صرف ایک مسلمان ملک مالی میں میڈیا کو آزاد قرار دیا گیا ہے ،20 سے 22مسلمان ملکوں کو جزوی آزاد میڈیا کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔جبکہ رپورٹ کے مطابق مسلمان مممالک کی اکثریت میں صحافت آزاد نہیں ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت