Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دماغ کو اس قدر توانائی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟


May 1, 2008

brain stimulation

آپ نے سنا ہوگا کہ انسانی جسم میں دماغ ایک ایسا عضو ہے جو حصہ بقدرِ جثہ پر عمل نہیں کرتا، بلکہ وزن کے لحاظ سے جسم کے صرف دو فیصد ہونے کے باوجود کل توانائی کا 20 فی صد حصہ ہڑپ کر جاتا ہے۔ لیکن اس سوال کا جواب سائنس دانوں کو بھی معلوم نہیں تھا کہ کیوں؟

یہ تو درست ہے کہ دماغ کے اندر گرِڈ سٹیشن کی طرح بے تحاشا تاریں اور کنکشن ادھر سے ادھر جا رہے ہوتے ہیں جو ہر وقت بے حد مصروف رہتے ہیں۔ حتیٰ کہ نیند کے دوران بھی دماغ کی اس چہل پہل اور گہماگہمی میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوتی۔

تاہم اب امریکہ کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز نے خیال پیش کیا ہے کہ دماغ جتنی توانائی استعمال کرتا ہے اس کا دو تہائی حصہ نرو خلیوں یا نیورانز کو بجلی کے سگنل بھیجنے میں مدد کرنے میں خرچ ہوتا ہے۔ یونی ورسٹی آف منی سوٹا میڈیکل سکول کے  وائی چَین اس عمل کو ’روزمرہ کی دیکھ بھال کاکام‘کہتے ہیں۔

 آپ اس کو پاکستانی حکومت کی اصطلاح میں ’نان ڈیویلپمنٹل چارجز‘ کہہ سکتے ہیں، صرف فرق یہ ہے کہ یہ خرچ دماغی کارکردگی کے لیے انتہائی ضروری ہے اور چین کے بہ قول اس کے بغیر دماغی خلیے مرنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ نتیجہ دماغ کے میگنیٹک ریزوننس سپیکٹروسکوپی سکین کرنے کے بعد نکالا گیا جس میں یہ ناپنے کی کوشش کی گئی کہ دماغ کتنی توانائی استعمال کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک خاص قسم کے مالی کیول پر توجہ مرکوز کی گئی جسے اے ٹی پی کہا جاتا ہے۔ اے ٹی پی جسم میں ایندھن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ دماغ کے مختلف حصوں میں اس کی مقدار میں کمی بیشی کا جائزہ لینے سے دماغ کی مجموعی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

چَین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کئی عشروں سے موجود تھی تاہم اس کا زیادہ تر استعمال دوسرے اعضا میں کیا جاتا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کو مریض کے دماغوں میں کئی قسم کی بیماریوں کا پتا چلانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں آلزہائمر اور پارکنسن کی بیماریاں بھی شامل ہے۔

ابھی تک اس تکنیک کا استعمال جانوروں میں کیا گیا ہے لیکن چَین کا ارادہ ہے کہ اس کا دائرہ بہت جلد انسانوں تک بھی بڑھایا جائے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available