Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

عالمی یومِ آزادیِ صحافت: صحافیوں کے تحفظ کے لیے پاکستان میں  قوانین بہتربنانے کا مطالبہ


May 3, 2008

دنیا بھر کی طرح آج پاکستان میں یومِ آزادیِ صحافت منایا جا رہا ہے۔پاکستان دنیا کے اُن ملکوں میں شامل ہے جہاں صحافت خطرناک پیشہ ہے اور صحافیوں کو کئی سمت سے دباؤ کا سامنا ہے۔

 

کراچی، پاکستان کے قبائلی علاقے اور بلوچستان میں صحافیوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔

 

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر اشرف خان کہتے ہیں کہ صحافیوں کے لیے حالات ِ کار دشورا ہیں مگر معاشرے کی ترقی اور جمہوری روایات کے مستحکم ہونے سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

 

انھوں نے کہا کہ اِس وقت جو صورتِ حال ہے، نہ صرف ریاستی کارندوں بلکہ دوسرے پریشر گروپس، سیاسی جماتوں، اور اِس سب کی طرف سے پریس کو اتنے پریشر کا سامنا ہے۔ بڑا مشکل نظر آتا ہے یہاں پہ کام کرنا۔ لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ جمہوری اداروں کی بحالی سے اور جمہوری رویوں سے ہم اِس پر بہت جلد مرحلہ وارکچھ  حاصل کر سکیں گے۔

 

یاد رہے کہ کراچی میں امریکی صحافی ڈینیل پرل کو اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا۔قبائلی علاقے میں صحافی حیات اللہ کا اغوا اور قتل ہوا اور بعد میں اُن کے اہلِ خانہ نے بھی اُن کے صحافی ہونے کی قیمت چُکائی۔

 

صحافیوں نے ملک میں سمینار منعقد کیے اور جلوس نکالے۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے صحافیوں کو یاد کرنے کے لیے کراچی میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا اور اِس عزم کو دہرایا گیا کہ آزادیِ صحافت کے لیے برادری جدوجہد جاری رکھے گی۔

پاکستان میں صحافیوں کو نہ صرف ریاستی اداروں کے جبر کا بھی سامنا ہے، بلکہ سیاسی، مذہبی گروہوں، مافیا اور انتہا پسندوں سے بھی خطرات لاحق ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت