Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی سفارت خانہ جاسوس بھرتی کررہا ہے: بیلا روس کا الزام

May 5, 2008

Belarus' President Alexander Lukashenko

بیلا روس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو

برسلز میں حکام نے منسک میں واقع امریکی سفارت کے عہدے داروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ بیلاروس کے شہریوں کو جاسوسی کی تنظیم کے لیے بھرتی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملک کے ’کے جی بی‘ کے ادارے ، جس نے اپنے پیش رو کا نام برقرار رکھا ہوا ہے، کے ایک ترجمان ویلری ناڈشیوف نے کہا ہے کہ عہدے داروں نےگروہ کی سر گرمیوں کو پھیلانے اوراسے فی الواقع ایک جاسوسی کا گروہ بنانے کی امریکی کوششوں کو مسدود کر دیا ہے۔

ترجمان نے سفارت خانے کے سیکیورٹی اتاشی کرٹ فنلی پر گروپ کو منظم کرنے کا الزام لگایا جس نے ترجمان کے بقول، بیلا روس کی پولیس کے عہدے داروں اور متعدد مقامات کی تصویریں بنائی ہیں۔

یہ الزامات دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کے دوران سامنے آئے ہیں۔

ہفتے کے رو ز بیلا روس کے 11 امریکی سفارت کاروں نے اس کے بعد ملک چھوڑ دیا جب حکام نے ان میں سے دس کو ملک چھوڑ دینے کا حکم دیاتھا۔اس کے بعد اب منسک میں امریکہ کے صرف چار سفارت کار باقی رہ گئے ہیں۔

امریکہ نے بیلا روس کے حکم کو غیر انصافی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ واشنگٹن میں عہدے دار متعدد جوابی طریقوں پر غور کر رہے ہیں۔

امریکہ اور یورپی یونین صدر الیکزینڈر لوکاشینکو کی حکومت پر انسانی حقوق اور منصفانہ انتخابات کے خراب ریکارڈ کی وجہ سے اس پر متعدد سفری اور اقتصادی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

گذشتہ ماہ مسٹر لوکاشینکو نے امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر وہ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو بیلاروس کے تیل اور کیمیکل کے سرکاری ادارے کے خلاف پابندیاں ختم کر دے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available