Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

شعیب اختر اور نسیم اشرف کی صلح


May 5, 2008

Shoaib in India

شعیب اختر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آئی پی ایل میں حصہ لیں گے

شعیب اختر کی طرف سے معذرت کے نتیجے میں متنازعہ فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کے درمیان مراسم دوبارہ استوار ہوگئے ہیں۔

 

صلح نامے کے محرک وفاقی مشیرِ داخلہ رحمٰن ملک بنے، جِنہوں نے دونوں اشخاص کے ساتھ  اپنے گھر پربات چیت کا موقع فراہم کیا۔

 

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ملاقات اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کی خواہش  پر عمل میں آئی۔ اِس موقعے پر ڈاکٹر نسیم اشرف اور شعیب اختر نے ایک دوسرے کے تمام شکوے شکایات درگزر کرنے کا اعلان کیا۔

 

بعد ازاں ابلاغِ عامہ سے بات چیت میں مشیرِ داخلہ نے کہا کہ کرکٹ کے شائقین کے لیے اِس حوالے سے آئے دِن کے سامنے آنے والے گلے شکوے کوئی خوش کُن بات نہیں تھی، اورضرورت اِس بات کی تھی کہ اِس معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کیا جائے۔

 

رحمٰن ملک نے بتایا کہ شعیب اختر اور نسیم اشرف نے اُن کے ساتھ رات کا کھانا کھایا اور کھل کر گلے شکوے کیے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں کے معاملات اپنے طور پر خوش اسلوبی سے طے ہو چکے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ تلخیوں کا اعادہ نہیں ہوگا۔

 

وفاقی مشیرِ داخلہ نے کہا کہ شعیب اختر قومی ہیرو ہیں۔اُن کے الفاظ میں:’شعیب کو اللہ نے عزت دی ہے اور اُن کو ہیرو بنایا ہے۔ اُن کے لیے لازم ہے کہ وہ لوگوں سے دوستانہ رویہ رکھیں۔‘

 

ڈاکٹر نسیم اشرف نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کے شعیب اختر کے ساتھ کوئی ذاتی معاملات نہیں تھے، اور معافی نامے کے نتیجے میں سب باتیں ختم ہو گئی ہیں اور اُن کے بقول اُن کے دل میں کوئی ایسی بات نہیں رہی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ شعیب اختر کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ واپس لے رہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available