Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

یورینیم کی افزودگی روکنا خارج از امکان ہے: ایران

May 5, 2008

iran nuclear
ایران نے ایک بار پھر اپنی متنازعہ جوہری سر گرمیاں روکنے کے مطالبات کو یہ کہتے ہوئے خارج از امکان قرار دیا ہے کہ وہ عالمی طاقتوں کی جانب سے ایسی تمام مراعات کی پیش کش کو مستر کر دے گا جو ایران کے جوہری افزودگی کے حق کے منافی ہوں گی۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان محمد علی حسینی نے پیر کے روز کہا کہ ایرانی حکومت ایسی کسی بھی تجویز پر غور نہیں کرے گی جو ایران کی ایٹمی ٹیکنالوجی تک رسائی محدود کر دے۔

حسینی کا یہ بیان جمعے کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان، برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکہ کے ساتھ ساتھ جرمنی بھی ایران کو اس کے افزودگی کے پروگرام کی بندش پر آمادہ کرنے کے لیے نئی ترغیبات کی پیش کش پر متفق ہو گئے ہیں۔

جون 2006ءمیں ان چھ ملکوں نے ایران کو اس صورت میں اقتصادی امداد اور سفارتی مراعات کی پیش کش کی تھی اگر وہ یورینیم کی افزودگی کا پروگرام بند کر دے۔

روسی وزیرِ خارجہ سر گئی لاروف نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ ایران کی جانب سے افزودگی کو مذاکرات کے دوران معطل ہونا چاہئیے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
جدید ادب کی  اہم نسوانی آوازیں  Audio Clip Available
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available