Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیویارک میں خواتین کے حقوق پر تخلیق ہونے والے فن پاروں کی نمائش


May 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Wake Art

ویک آرٹ

آرٹ اور کلچر کے اس گڑھ نیو یارک میں آج کل ایک ایسی نمائش جاری ہے جس میں 1965 سے 1980 کے دوران فنون لطیفہ پر تحریک حقوق نسواں یا فیمینسٹ موومنٹ کا اثر دکھایا گیا ہے۔ دنیا بھر سے آرٹسٹس کی پینٹنگز، مجسمے اور پرفارمنس آرٹس کے نمونے اس شو کا حصہ ہیں۔

ویک، آرٹس اور فیمینسٹ ریوولوشن نامی اس شو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پہلا آرٹ شو ہے جس نے 1965 سے 1980 تک کے آرٹ پر تحریک حقوق نسواں یا فیمینسٹ موومنٹ کے اثرات پر ایک جامع نظر ڈالی ہے۔ اس شو میں امریکہ، لاطینی امریکہ، ایشیا، مشرقی یورپ اور دیگر جگہوں سے 120 آرٹسٹس کا کام شامل ہے۔ کورنیلیا بٹلر اس شو کی منتظم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس شو کا ٹائیٹل اہم ہے کیونکہ میرے لیے یہ بہت ضروری تھا کہ میں آرٹ اور نسائی انقلاب یا فیمینسٹ ریوولوشن میں فرق واضح کر دوں۔ کیونکہ اگرچہ اس شو سے فیمینسٹ آرٹ کی وضاحت خود بخود ہو جاتی ہے لیکن دراصل یہ شو خواتین کے حقوق اور ان کے مسائل، سیاست اور آرٹ کے درمیان تعلق واضح کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریوولوشن یعنی انقلاب کے ذریعے کوشش کی گئی ہے کہ فیمینسٹ آرٹ موومنٹ کے رومانس اور اس کے آئیڈیلزم کی عکاسی کی جائے۔ تحریک حقوق نسواں، اور اس سے منسلک سیاست سے ایک خاص قسم کا رومانس وابستہ ہے۔ یہ خواتین تمام ثقافتی روابط کو ایک نئی نظر سے دیکھنا چاہتی تھیں۔ اور اکثر پرانی قدروں کو چیلنج بھی کرتی تھیں۔ جس میں ایک رومانس بھی تھا اور ایک ناکامی بھی۔ کیونکہ انقلاب کا لفظ اپنے اندر ایک ناکامی بھی چھپائے ہوئے ہے۔ اور میں چاہتی تھی کہ یہ لفظ ہی عنوان بنے۔

کورنیلیا بٹلر کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ اس احساس سے بے حد متاثر ہوئے ہیں جو اس پورے کام میں نمایاں ہے، جو عکاسی کرتا ہے اس جدوجہد کی جو خواتین کو کرنی پڑی صرف ایک بیوی، ایک آرٹسٹ، ایک ساتھی رہنے کے لیے۔ اس طرح کی جدوجہد جو اس نمائش میں دکھائی گئی ہے وہ آج بھی ایک عالمی جذبہ ہے۔

یہ نمائش میوزیم آف ماڈرن آرٹس کے پی ایس ون کنٹمپوریری آرٹ سنٹر میں بارہ مئی تک جاری رہے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available