Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ڈیمو کریٹک پارٹی کےصدارتی امیدوار کے انتخاب کا ایک اور مرحلہ، مزید انتظار

May 6, 2008

Hillary Clinton in Fort Wayne, Indiana 04 May 2008

ہلیری کلنٹن انڈیانا میں

آج منگل کے روز امریکہ کی دو ریاستوں نارتھ کیرو لائینا اور انڈیانا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے انتخاب کے لیے پارٹی کے ارکان ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ہلیری کلنٹن اور براک اوباما کے درمیان ہونے والے ان پرائمری انتخاب میں  مندوبین کی کل تعداد  187 ہے۔

 

ابھی تک کیے جانے والے مختلف جائزوں کے مطابق سینیٹر اوباما کو نارتھ کیرو لائینا میں خاصی برتری حاصل ہے جبکہ سینیٹر ہلیری کلنٹن کو انڈیانا میں اوباما سے آگے ہیں۔

 

دونوں امیدواروں نے کل پیر کے روز دونوں ریاستوں میں اپنی انتخابی مہم میں ملک کی اقتصادی پالیسیوں پر توجہ مرکوز رکھی۔

 

دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے اور ابھی تک پارٹی اپنے امیدوار کے سلسلے میں کسی فیصلہ کن نتیجے تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

 

اس سال نومبر میں امریکہ میں صدارتی انتخاب ہوں گے۔ امریکہ دو بڑی جماعتوں میں سےری پبلکن امیدوار کا فیصلہ سامنے آچکا ہے ، تاہم ری پبلکن امیدوار جان میکین کے مقابلے کے میں ڈیموکریٹک پارٹی ابھی اپنے امیدوار کا فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں