 |
|
نیپال کے شاہ گیانندر کو ٹیکہ لگانے کی رسم |
نیپال کے شاہ گیانندر کو معزول ہو جانے کی صورت میں بھی مشرقی بھارت کے ایک ہندو مندر میں مسلسل شاہی مراعات حاصل رہیں گی۔
ریاست اڑیسہ میں ہندوؤں کے مقدس شہر پوری کے جگن ناتھ مندر کے عہدے داروں نے بدھ کے روز کہا کہ مندر گیانندر کو مسلسل شاہ کے طور پر تسلیم کرتا رہے گا اور انہیں تمام رسومات ادا کرنے دے گا چاہے نیپال میں شہنشاہیت ختم ہی کیوں نہ ہو جائے۔
صدیوں پرانی روایات کے تحت نیپال کے شاہی خاندان کو مقدس خیال کیا جاتا ہے اور اسے مندر کی مقدس قربان گاہ پر رسومات کی ادائیگی کی اجازت ہوتی ہے۔
مندر کو اس وقت عبادت گزاروں سے بھی خالی بھی کرا لیا جاتا ہے جب شاہ اور ان کا خاندان یہاں آتا ہے۔
نیپال کے ماؤ نوازوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 240 سالہ پرانی شہنشاہیت کا خاتمہ کر کے نیپال کو وفاقی جمہوریہ بنادیں گے۔
ماؤ نوازوں نے گذشتہ ماہ آئین ساز اسمبلی کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔