 |
|
منی سوٹا کے اس اہم پل کے گرنے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی |
جب سے امریکہ کی ریاست منی سوٹا میں ایک اہم پل گرا ہے، تب سے ماہرین امریکہ کے مختلف علاقوں میں موجود بنیادی تعمیری ڈھانچے یعنی انفراسٹکچر کا گہری نظر سے جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ امریکہ کے اکثر شہروں کا بنیادی تعمیراتی ڈھانچہ کئی عشرے پہلے بنایا گیا تھا۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ اب اس میں پہلے جیسی مضبوطی نہیں رہی جس کی ایک واضح مثال منی سوٹا کے پل کا گرنا ہے اور دوسرا یہ کہ عشروں قبل بنائی جانے والی سڑکیں اورپل موجودہ ضروریات کے لیے ناکافی ہیں جنہیں بڑھانے کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کے میئرز نے وفاقی حکومت پر ایسے اقدامات کے لیے زور دیا ہے جو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیےانفراسٹکچر کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکیں۔