Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

’منابھائی‘ چارلس سوبھراج کے کردار میں


May 7, 2008

Sanjay Dutt
سنجے دت
بالی وڈ کے منا بھائی یعنی  سنجے دت بہت جلد فلمی پردے پر مشہور فرانسیسی قاتل چارلس سوبھراج کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔ پیپلز پکچرز کے بینر تلے  بن رہی فلم ’چارلس اینڈ آئی ‘ کے ہدایت کار پراوال رمن ہیں جنہوں نے فلم ’ڈرنا منع ہے ‘ میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے تھے۔

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، ’چارلس اینڈ آئی‘ کی کہانی بھارتی اور ویت نامی نژاد  فرانسیسی شہری چارلس سوبھراج کی زندگی سے متاثر ہو کر لکھی گئی ہے۔
فلم ’چارلس اینڈ آئی‘ میں اداکار سنجے دت ایک ایسےشاطر مزاج مجرم کا کردار کر رہے ہیں جس نے ایشائی ممالک میں کئی سیاحوں قتل کر کے  پولیس کی نیند حرام کردی تھی۔
واضح رہے کہ فلمی پردے پر سوبھراج جیسے سفاک اور حاضر دماغ مجرم کا رول کرنے والے سنجےدت کو اصل زندگی میں 1993ء میں ممبئی میں ہوئے بم دھماکوں کے مقدمے میں ٹاڈا عدالت نے قصوروار پایا تھا اور اُنہیں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں چھ برس قید کی سزا سنائی گئي تھی۔ فی الحال سنجے ضمانت پر رہا ہے۔
 
Policemen escort Bollywood actor Sanjay Dutt, center blue shirt, leaves a special court in Mumbai, Tuesday

سنجے دت کے لیے کورٹ کچہری، حوالات تھانہ کوئی  نئی بات نہیں ہے

سوبھراج پر70 کی دہائی میں ایشائی ممالک میں ہونے والی قتل کی20 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ وہ پانچ مرتبہ بھارت، افغانستان ، فرانس ، ایران اور یونان کی جیلوں سے فرار ہوچکے ہیں۔  بھارت میں سوبھراج نے 20 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے ہیں۔  
64 سالہ سوبھراج اِس وقت نیپال کی جیل میں قید ہیں۔ انھیں 1975ء میں دو سیاحوں کے قتل کے سلسلے میں نیپال میں گرفتار کیا گیا تھا۔
بالی وڈ میں کھل نائیک کا رول کرنے وا لے سنجے بھلے ہی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے کہ اُن کی جھولی میں سوبھراج  جیسا کردار آیا ہے۔

 تاہم اِطلاعات کے مطابق نیپال کی جیل میں قید سوبھراج اپنی زندگی پر بن رہی فلم کی خبر سے خوش نہیں ہیں اور وہ پیپلز پکچرز پر مقدمہ کرنے کے بارے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available