Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کینیڈا نے پاکستانیوں سمیت 41ہزار کو ملک بدر کر دیا


May 8, 2008

غیر قانونی طور پر کینیڈا میں داخل ہونے والے 41 ہزار تارکینِ وطن اور پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کے لیے یہاں کی حکومت مشکلات سے دوچار ہے۔

 

یہ مسئلہ اُس وقت اور پیچیدہ ہوگیا جب کینیڈا کی بارڈر سروسز ایجنسی نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ اُس کا ملک بدر کیے جانے والے افراد سے رابطہ نہیں ہے اور اُس کے لیے یہ جاننا دشوار ہے کہ یہ لوگ ملک کے کِن کِن شہروں میں آباد ہیں اور ممکن ہے کہ اِن میں سے بہت سے افراد ملک چھوڑ کر چلے بھی گئے ہوں۔

 

گذشتہ ہفتے کینیڈاکی  آڈیٹر جنرل شیلا فریزر نے یہ سوال اُٹھایا تھا کہ 40ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کرکے ملک بدر کیے جانے کے لیے احکامات جاری کیے گئے تھے، لیکن اُنہیں ابھی تک کینیڈا سے باہر کیوں نہیں نکالا گیا۔

 

اِن میں سے بیشتر افراد وہ ہیں جِنہوں نے کینیڈا کی عدالتوں میں پناہ  حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی ہوئی تھیں۔ چوں کہ  اب پناہ دینے کے حوالے سے حکومت میں قانون سخت کر دیے ہیں،لہٰذااکثر عدالتوں میں اُن کی اپیلیں مسترد کردی تھیں اور اُنہیں ملک بدر کیے جانے کے لیے احکامات جاری کیے تھے۔

 

عام طور سے جب اُن کے مقدمات عدالت میں زیرِ سماعت ہوتے ہیں تو  پناہ کی درخواست کرنے والوں کو نہ تو جیل میں رکھا جاتا ہے اور نہ ہی یہ افراد پولیس کی حراست میں ہوتے ہیں۔

 

اگرچہ حکومت نے یہ ظاہر نہیں کیا ہے کہ 41ہزار افراد جِنہیں ملک بدر کرنا مقصود ہے اُن کا تعلق کن ممالک سے ہے، لیکن وکلا کا کہنا ہے کہ اِن میں سے خاصی بڑی تعداد پاکستان اور جنوبی ایشیا کے کئی دوسرے ممالک سے ہے۔اِن میں سے بہت سے وہ افراد بھی ہیں جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں رہ رہے تھے اور بعد میں کینیڈا میں آکر آباد ہوگئے تھے۔

 

دریں اثنا سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دشواریوں کے باوجود گذشتہ دو سالوں میں کینیڈین بارڈر سروسز ایجنسی نے ساڑھے بارہ ہزار افراد کو ملک بدر کیا ہے جِس نے 1900وہ لوگ بھی شامل ہیں جو جرائم پیشہ تھے۔

 

2001ء میں امریکہ میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد کینیڈا کی حکومت نے غیر قانونی طور پر رہنے والے تارکینِ وطن کی گرفتاری اور اُنہیں ملک بدر کرنے کی ذمہ داری بارڈر ایجنسی کے سپرد کی تھی۔ کینیڈا کے پبلک سیفٹی کے وفاقی وزیر سٹاک ویلڈے کا کہنا ہے کہ بارڈر ایجنسی اپنے انتظامات کو بہتر کر رہی ہے اور اُنہیں امید ہے کہ کینیڈا میں غیر قانونی طور پر رہنے والے تارکینِ وطن کو یہ آہستہ آہستہ ملک بدر کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت