چینی کھلاڑیوں کی ایک ٹیم اولمپک مشعل لے کر ماوٴنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔
ٹیم نے زبر دست برفباری کی وجہ سے دو دن کی تاخیر کے بعد بدھ کے روز دنیا کی سب سے اونچی چوٹی پر چھ گھنٹے کی چڑھائی شروع کی تھی۔
جمعرات کے روزٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں مشعل بردار کھلاڑیوں کو تیز ہوا وٴں اور ہلکی برفباری کے دوران چوٹی پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا۔
مشعل برداروں نے چڑھائی کی آخری منزل پر پہنچنے کے بعد اولمپک دائروں والے بینرزکھولے اور پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے بعد نعرہٴ مسرت بلند کیا۔
تبتی باشندے ناربو زہامدو نے خصوصی طور پر بنے ہوئے لائٹر سے مشعل روشن کی۔