Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

چین میں وائرس کے حملے میں ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد32 ہوگئی

May 9, 2008

Young patient being checked at No.2 People's Hospital of Fuyang City in east China's Anhui Province, 01 May 2008<br />
چین میں ایک مہلک وائرس کے پھوٹنے سے ہزاروں بچے آنتوں کے وائرس کا شکار ہوئے ہیں اوراس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئ ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں ایک آٹھ ماہ کی بچی پیر کے روز ہلاک ہوگئی جبکہ اس کے قریبی صوبے گوانگ زی میں منگل کے روز اٹھارہ ماہ کا ایک بچہ چل بسا۔ وہ بیماری میں مبتلا ہونے کے تین روز بعد بے ہوشی کی حالت میں چلا گیاتھا۔

انٹرو وائرس 71 سے ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کا تعلق مشرقی صوبے آن ہوئی سے ہے جہاں فویانگ شہر میں 22 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یہ وائرس ہاتھ، پاؤں اور منہ کی شدید بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے جس کے بعد تیز بخارہو تا ہے اور مریض مفلوج ہوجاتا ہے۔

خبررساں ایجنسی زن ہوا نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس سال ہاتھوں، پیروں اور منہ کی بیماریوں میں لگ بھگ 20 ہزار افراد کے مبتلا ہونے کی اطلا ع ملی ہے۔

چین اور عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی یہ قسم ماضی جیسی خطرناک نہیں ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available