Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بلوچستان سے فوجی آپریشن بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کو فوراً بازیاب کرایا جائے۔: اختر مینگل


May 9, 2008
بلوچ رہنما اختر مینگل کی وائس آف امریکہ کے ساتھ خصوصی گفتگو - Download this file (MP3) audio clip
بلوچ رہنما اختر مینگل کی وائس آف امریکہ کے ساتھ خصوصی گفتگو - سنیئے (MP3) audio clip

بلوچستان کے سابق وزیراعلی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ ان کی رہائی کسی خفیہ معاہدے یا قومی مفاہمتی آرڈینینس کے تحت نہیں ہوئی۔بلکہ یہ سچ کی فتح ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے فوجی آپریشن بند کیا جائے اور لاپتہ افراد کو فوراً بازیاب کرایا جائے۔

 

تقریبا دو سالہ قید سے رہائی کے کچھ ہی دیر بعد وائس آف امریکہ کے پروگرام آج شام میں گفتگو کرتے ہوئے سرداراختر مینگل نے کہا کہ وہ اب تک یہ نہیں جانتے کہ ان کے خلاف کیا الزامات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پنجرے (کٹہرے) میں لا کھڑاکیا جاتا اور پھر اگلی پیشی کی تاریخ دے کر جیل بھیج دیا جاتا رہا۔

 

سابق وزیراعلی نے کہا کہ قیدوبند کی صعوبتیں ان کی سیاسی جدوجہد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتیں اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے سو سال تک بھی سلاخوں کا سامنا کر سکتے ہیں۔لہذا وہ سیاست سے گوشہ نشینی اختیار نہیں کریں گے۔

 

اس سوال کے جواب میں کہ آیا ان کی رہائی بھی کسی این ۔آر۔ او کے تحت ہوئی ہے، سردار اختر مینگل نے کہا کہ ایسی ڈیل وہاں ہوتی ہے جہاں پتنگیں اڑائی جاتی ہیں۔ اور بلوچستان میں پتنگیں نہیں اڑائی جاتیں۔

 

’’وہ‘‘ تو یہی چاہتے تھے کہ میں ان کے سامنے سر جھکادوں لیکن اس میں ’’ان ‘‘ کو ناکامی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ نئی وفاقی اور صوبائی حکومت کو تبھی بااختیار سمجھا جائے گا جب وہ بلوچستان سے ملٹری آپریشن بند کرواتے ہوئے فوج کو وہاں سے نکال لے گی اور چار سال کے بچوں سے لے کر پچھتر سال کے بزرگوں تک کی عمر کے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے گی۔

 

سرداراختر مینگل نے کہا کہ وہ معزول ججوں کی بحالی اور آزاد عدلیہ کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کو ملک کا وارث سمجھنے والوں کے حق میں بھی یہی بہتر ہے کہ عدلیہ آزاد ہو۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
لاپتا افراد کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ جا سکتے ہیں: متاثرین
حامد کرزئی منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں: سابق امریکی عہدے دار
دہشت گردی کا مل کر مقابلیں کریں: اوباما کی برلن میں تقریر
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
اگر فلور ملوں کو آٹے کا کوٹہ جاری کیا جائے تو آٹا سستا بیچا جا سکتا ہے: مل مالکان
شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو کلیتاً برسرِ عام لائے: رائس
غربِ اردن میں متنازعہ یہودی بستی کی تعمیر کا از سرِ نو منصوبہ
ہنگو میں معمولات زندگی بحال ہورہے ہیں
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
تحریک اعتماد میں ناکامی کے بعد حکومت کے خلاف ملگ گیر تحریک چلانے کا فیصلہ
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
شمالی کوریا کے وزیرِخارجہ سے ملاقات خوش گوار تھی: کانڈولیزا رائس
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available