ہفتے کے روز بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں اس وقت ایک سو سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے جب بس کے ایک حادثے میں اپنے ہم جماعت ساتھی کی ہلاکت پر طالبعلم پولیس سے متصادم ہوئے ۔
پولیس نے کہا ہے کہ پولی ٹیکنیٹ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں نے تیز گاوٴن کے صنعتی علاقے میں سڑکوں کو بلاک کردیا ۔
مظاہرین نے ٹائر جلائے پتھراوٴ کیا اور پولیس نے ربر کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا عہدے داروں نے طالبعلموں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہوسٹل کے کمرے خالی کر دیں۔