Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سرحد پار افغاستان سے9 مبینہ جنگجوؤں کی لاشیں جنوبی وزیرستان بھیج دی گئیں


May 11, 2008

جنوبی وزیرستان کے مرکزی قصبے وانات میں قبائلیوں نے اتوار کے روز بتایا کہ سرحد پار افغانستان سے اتحادی افواج کی ایک کارروائی میں ہلاک ہونے والے نو مبینہ جنگجوؤں کی لاشیں متعلقہ لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

 

ہلاک ہونے والوں میں حکومت کے وفادار مذہبی رہنما ملا نذیر کا قریبی ساتھی مولوی اقبال بھی شامل ہے۔

 

مقامی قبائلیوں نے بتایا کہ مولوی اقبال کی قیادت میں ایک درجن کے لگ بھگ جنگجو افغانستان کے سرحدی صوبے پکتیا کے ضلعے ورگن کے علاقے مَرانہ میں اتحادی افواج کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوئے۔ہلاک ہونے والے تین جنگجوؤں کی لاشیں ابھی تک وانا منتقل نہیں کی گئی ہیں۔

 

ہلاک ہونے والوں میں مولوی اقبال سمیت سات افراد  جنوبی وزیرستان سے تھے، جب کہ دو کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔

 

خیال رہے کہ تقریباً 14ماہ قبل حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں مولوی نذیر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اور اُن کے ساتھی سرحد پار افغانستان میں سرکاری اور اتحادی افواج کے خلاف حملے نہیں کریں گے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں