Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیپال میں حکومت کی تشکیل پر سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کے فقدان پر بھارت کی تشویش


May 11, 2008

Nepal communist party Maoist chairman Prachanda, speaks to journalists after meeting with U.N. officials and foreign ambassadors in Katmandu, Nepal, 24 Apr 2008
نیپال کی ماؤنواز کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ پراچندا
نیپال کی اہم سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار میں شراکت پر ابھی تک اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا ہے اور اِس ناکامی سے فکرمند بھارتی سفیر راکیش نے ماؤ نوازوں کے چیرمین پراچندا سے اتوار کے دِن ملاقات کی۔

 

ذرائع کے مطابق، پراچندا، جو کہ وزیرِ اعظم کے عہدے کے دعوے دار ہیں، اُن سے راکیش نے طویل بات چیت کی۔

 

بھارتی سفیر سے بات چیت کے بعد، ماؤ نواز لیڈروں نے اُن دو جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جو گذشتہ ماہ کے انتخابات کے بعد خطے میں بڑی طاقت بن کر اُبھری ہیں۔

 

دس سالہ طویل گوریلا جنگ کے بعد ماؤنواز پارٹی کو فتح تو حاصل ہوئی ہے، تاہم وہ محض 230نشستیں جیت سکی ہے اور اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ حکومت سازی میں ماؤنوازوں کو یا تو کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (یوایم ایل) جِس کی103نشستیں ہیں یا پھر وزیرِ اعظم گرجا پرشاد کوئرالہ کی نیپالی کانگریس، جِس کے حصے میں 110سیٹیں آئی ہیں، کی حمایت کی ضرورت ہے۔

 

بھارتی سفیر نے کوئرالہ سمیت نیپال کے تمام رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں میں مفاہمت کی راہ نکالنے کا مشورہ دیا۔

 

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available