Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مختلف وجوہ کی بنا پر اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار


May 11, 2008

سیاسی بے یقینی، بجٹ کے خدشات اور روپے کی قدر میں کمی کے نتیجے میں ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں کراچی اسٹاک مارکیٹ بھی شدید دباؤ کا شکار رہی۔

 

انڈیکس 728پوائنٹ کمی کے ساتھ 14229پر آگیا۔اِس طرح، مارکیٹ کی مالیت میں پانچ فی صد کمی واقع ہوئی۔

 

غیر ملکی سرمایہ کار پورے ہفتے اپنے شیئرز فروخت کرتے رہے اور اُن کی طرف سے کوئی نئی سرمایہ کاری دیکھنے میں نہیں آئی۔

 

پورے کاروباری ہفتے میں ساڑھے چار کروڑ ڈالر غیر ملکی سرمایہ نکالا گیا۔ کاروباری حجم اور مالیت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی۔

 

اسٹاک مارکیٹ سے منسلک کاروباری نئے بجٹ کے حوالے سے بھی بے یقینی کا شکار نظر آرہے ہیں۔

 

تجزیہ نگاروں کا  کہنا ہے کہ بازارِ حصص کو پورے ہفتے اتار چڑھاؤ کا سامنا رہا۔ ملک کے میکرو اکانامک حالات اُن کی تشویش میں اضافہ کرتے رہے۔

 

تجزیہ نگار محمد سہیل کا کہنا ہے  کہ سیاسی محاذ پر بے یقینی، گرتے ہوئے زرِ مبادلہ کے ذخائر، تیل کی عالمی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ، سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھانے کی بڑی وجہ ہے، جب کہ سرمائے کی بیرونِ ملک منتقلی بھی اسٹاک مارکیٹ کے لیے مشکلات بڑھا رہی ہے۔

 

کراچی اسٹاک ایسکس چینج کی مارکیٹ کیپیٹلا ئیزیشن نے ایک ہفتہ قبل 70ارب 99کروڑ ڈالر تھی، اِس ہفتے کے اختتام پر 8.9فی صد کمی کے ساتھ 64ارب 67کروڑ ڈالر رہ گئی۔

 

پیر سے شروع ہونے والے ہفتے کے حوالے سے بھی ڈیلروں کو تشویش ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مارکیٹ اُتار چڑھاؤ کا شکار رہے گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available